سورۃ النساء 4:155
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 155 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 648، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 103 پر ہے۔
فَبِمَا نَقۡضِهِم مِّيثَٰقَهُمۡ وَكُفۡرِهِم بِـَٔايَٰتِ ٱللَّهِ وَقَتۡلِهِمُ ٱلۡأَنۢبِيَآءَ بِغَيۡرِ حَقّٖ وَقَوۡلِهِمۡ قُلُوبُنَا غُلۡفُۢۚ بَلۡ طَبَعَ ٱللَّهُ عَلَيۡهَا بِكُفۡرِهِمۡ فَلَا يُؤۡمِنُونَ إِلَّا قَلِيلٗا
(یہ سزا تھی) بہ سبب ان کی عہد شکنی کے اور احکام الٰہی کے ساتھ کفر کرنے کے اور اللہ کے نبیوں کو ناحق قتل کر ڈالنے کے1 ، اور اس سبب سے کہ یوں کہتے ہیں کہ ہمارے دلوں پر غلاف ہے۔ حاﻻنکہ دراصل ان کے کفر کی وجہ سے ان کے دلوں پر اللہ تعالیٰ نے مہر لگا دی ہے، اس لئے یہ قدر قلیل ہی ایمان ﻻتے ہیں۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 تقدیری عبارت یوں ہوگی ”فَبِنَقْضِهِمْ مِيثَاقَهُمْ لَعَنَّاهُمْ“ یعنی ہم نے ان کے نقض میثاق، کفر بآیات اللہ اور قتل انبیاء وغیرہ کی وجہ سے ان پر لعنت کی یا سزا دی۔
4:155 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:155
Al-Mukhtasar
155- ان کے پختہ عہد و پیمان توڑنے، اللہ تعالیٰ کی آیات کا انکار کرنے اور انبیاء علیہم السلام کو دیدہ دلیری سے قتل کرنے کی وجہ سے ہم نے انھیں اپنی رحمت سے دور دھتکار دیا۔ ان کا محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم سے یہ کہنا بھی رحمتِ الٰہی سے محرومی کا سبب بنا کہ ہمارے دل پردے میں ہیں، لہٰذا آپ کی بات ہمارے اوپر اثرانداز نہیں ہوتی، حالانکہ معاملہ ایسا نہیں جیسا انھوں نے کہا ہے بلکہ اللہ تعالیٰ نے ان کے کفر کی وجہ سے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے اور کوئی خیر کی بات وہاں تک نہیں جاسکتی، چنانچہ وہ ایمان نہیں لائیں گے مگر معمولی ایمان جو ان کے لیے نفع بخش نہ ہوگا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 103
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 103
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 104
آیت 4:155 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:155 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 4:155 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 103 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 103 · نسخ مصحف (612 صفحات): 104.
آیت 4:155 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 4:155 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:155: حروف کی تعداد 102، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:155 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:155 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 648 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:155 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:155 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔