سورۃ النساء 4:154
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 154 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 647، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 102 پر ہے۔
وَرَفَعۡنَا فَوۡقَهُمُ ٱلطُّورَ بِمِيثَٰقِهِمۡ وَقُلۡنَا لَهُمُ ٱدۡخُلُواْ ٱلۡبَابَ سُجَّدٗا وَقُلۡنَا لَهُمۡ لَا تَعۡدُواْ فِي ٱلسَّبۡتِ وَأَخَذۡنَا مِنۡهُم مِّيثَٰقًا غَلِيظٗا
اور ان کا قول لینے کے لئے ہم نے ان کے سروں پر طور پہاڑ ﻻ کھڑا کردیا اور انہیں حکم دیا کہ سجده کرتے ہوئے دروازے میں جاؤ اور یہ بھی فرمایا کہ ہفتہ کے دن میں تجاوز نہ کرنا اور ہم نے ان سے سخت سے سخت قول وقرار لئے۔
4:154 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:154
Al-Mukhtasar
154- ہم نے یہودیوں سے پختہ عہد لینے کے لیے ان کے سروں پر پہاڑ لا کھڑا کیا تاکہ وہ ڈر کر اس عہد کا اقرار کر کے اس کے مندرجات کو مان لیں۔ پہاڑ ان کے سروں پر لا کھڑا کرنے کے بعد ہم نے انھیں حکم دیا: بیت المقدس کے دروازے سے سروں کو جھکائے ہوئے سجدے کی حالت میں داخل ہو جاؤ مگر وہ اپنے سرینوں کے بل گھسٹتے ہوئے داخل ہوئے۔ ہم نے ان سے کہا: ہفتے کے دن شکار کرنے کی جسارت کر کے زیادتی نہ کرو لیکن انھوں نے حد سے تجاوز کیا اور شکار سے باز نہ آئے اور ہم نے ان سے سخت سے سخت قول و قرار لیے لیکن انھوں نے اپنا ہر قول و قرار توڑ دیا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 102
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 102
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 103
آیت 4:154 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:154 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 4:154 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 102 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 102 · نسخ مصحف (612 صفحات): 103.
آیت 4:154 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 4:154 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:154: حروف کی تعداد 88، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:154 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:154 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 647 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:154 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:154 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔