مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:35

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 35 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 528، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 84 پر ہے۔

وَإِنۡ خِفۡتُمۡ شِقَاقَ بَيۡنِهِمَا فَٱبۡعَثُواْ حَكَمٗا مِّنۡ أَهۡلِهِۦ وَحَكَمٗا مِّنۡ أَهۡلِهَآ إِن يُرِيدَآ إِصۡلَٰحٗا يُوَفِّقِ ٱللَّهُ بَيۡنَهُمَآۗ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيمًا خَبِيرٗا

اگر تمہیں میاں بیوی کے درمیان آپس کی ان بن کا خوف ہو تو ایک منصف مرد والوں میں سے اور ایک عورت کے گھر والوں میں سے مقرر کرو1 ، اگر یہ دونوں صلح کرانا چاہیں گے تو اللہ دونوں میں ملاپ کرا دے گا، یقیناً اللہ تعالیٰ پورے علم واﻻ پوری خبر واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 گھر کے اندر مذکورہ تینوں طریقے کار گر ثابت نہ ہوں تو یہ چوتھا طریقہ ہے اور اس کی بابت کہا کہ حکمین (فیصلہ کرنے والے) اگر مخلص ہوں گے تو یقیناً ان کی سعی اصلاح کامیاب ہوگی۔ تاہم ناکامی کی صورت میں حکمین کو تفریق بین الزوجین یعنی طلاق کا اختیار ہے یا نہیں؟ اس میں علماء کا اختلاف ہے۔ بعض اس کو حاکم مجاز کے حکم یا زوجین کے توکیل بالفرقہ (جدائی کے لئے وکیل بنانا) کے ساتھ مشروط کرتے ہیں اور جمہور علماء اس کے بغیر اس اختیار کے قائل ہیں۔ (تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو تفیسر طبری، فتح القدیر تفسیر ابن کثیر)

4:35 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:35 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:35

Al-Mukhtasar

35- اے میاں بیوی کے سرپرستو! اگر تمھیں خدشہ ہو کہ میاں بیوی کا اختلاف عداوت اور دوری کا سبب بن جائے گا تو پھر دونوں طرف سے ایک ایک عادل آدمی مقرر کر دو جو مصلحت کو سامنے رکھ کر ان کی علیحدگی یا اکٹھا رہنے کا فیصلہ کریں۔ موافقت اور ملاپ بہتر اور اللہ کو زیادہ پسند ہے۔ اگر دونوں فیصلہ کرنے والے بہترین طرز عمل اختیار کر کے صلح کی راہ اختیار کریں تو اللہ تعالیٰ میاں بیوی میں موافقت پیدا کر دے گا اور دونوں کا اختلاف ختم کر دے گا۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ پر اپنے بندوں کی کوئی چیز پوشیدہ نہیں، وہ بندوں کے دلوں کے چھپے رازوں کو بھی خوب جانتا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
5
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
84
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
84
نسخ مصحف (612 صفحات)
85
آیت 4:35 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:35 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 5.

آیت 4:35 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 84 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 84 · نسخ مصحف (612 صفحات): 85.

آیت 4:35 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 4:35 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:35: حروف کی تعداد 91، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:35 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:35 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 528 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:35 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:35 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play