سورۃ النساء 4:34
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 34 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 527، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 84 پر ہے۔
ٱلرِّجَالُ قَوَّٰمُونَ عَلَى ٱلنِّسَآءِ بِمَا فَضَّلَ ٱللَّهُ بَعۡضَهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖ وَبِمَآ أَنفَقُواْ مِنۡ أَمۡوَٰلِهِمۡۚ فَٱلصَّٰلِحَٰتُ قَٰنِتَٰتٌ حَٰفِظَٰتٞ لِّلۡغَيۡبِ بِمَا حَفِظَ ٱللَّهُۚ وَٱلَّٰتِي تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَٱهۡجُرُوهُنَّ فِي ٱلۡمَضَاجِعِ وَٱضۡرِبُوهُنَّۖ فَإِنۡ أَطَعۡنَكُمۡ فَلَا تَبۡغُواْ عَلَيۡهِنَّ سَبِيلًاۗ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيّٗا كَبِيرٗا
مرد عورتوں پر حاکم ہیں اس وجہ سے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہے اور اس وجہ سے کہ مردوں نے اپنے مال خرچ کئے ہیں1 ، پس نیک فرمانبردار عورتین خاوند کی عدم موجودگی میں بہ حفاﻇت الٰہی نگہداشت رکھنے والیاں ہیں اور جن عورتوں کی نافرمانی اور بددماغی کا تمہیں خوف ہو انہیں نصیحت کرو اور انہیں الگ بستروں پر چھوڑ دو اور انہیں مار کی سزا دو پھر اگر وه تابعداری کریں تو ان پر کوئی راستہ تلاش نہ کرو2، بے شک اللہ تعالیٰ بڑی بلندی اور بڑائی واﻻ ہے۔
مترجم کے حواشی (2)
- 1 اس میں مرد کی حاکمیت وقوامیت کی دو وجہیں بیان کی گئی ہیں۔ ایک وہبی ہے جو مردانہ قوت ودماغی صلاحیت ہے جس میں مرد عورت سے خلقی طور پر ممتاز ہے۔ دوسری وجہ کسبی ہے، جس کا مکلف شریعت نے مرد کو بنایا ہے اور عورت کو اس کی فطری کمزوری اور مخصوص تعلیمات کی وجہ سے جنہیں اسلام نے عورت کی عفت وحیا اور اس کے تقدس کے تحفظ کے لئے ضروری قرار دیا ہے، عورت کو معاشی جھمیلوں سے دور رکھا ہے۔ عورت کی سربراہی کے خلاف قرآن کریم کی یہ نص قطعی بالکل واضح ہے،جس کی تائید صحیح بخاری کی اس حدیث میں ہوتی ہے۔ جس میں نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ہے ”وہ قوم ہر گز فلاح یاب نہیں ہوگی جس نے اپنے امور ایک عورت کے سپرد کر دیئے“۔ (صحيح البخاري- كتاب المغازي- باب كتاب النبي إلى كسرى وقيصر وكتاب الفتن باب 18)
- 2 نافرمانی کی صورت میں عورت کو سمجھانے کے لئے سب سے پہلے وعظ ونصیحت کا نمبر ہے، دوسرے نمبر پر ان سے وقتی اور عارضی علیحدگی ہے جو سمجھ دار عورت کے لئے بہت بڑی تنبیہ ہے۔ اس سے بھی نہ سمجھے تو ہلکی سی مار کی اجازت ہے۔ لیکن یہ مار وحشیانہ اور ظالمانہ نہ ہو جیسا کہ جاہل لوگوں کا وطیرہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (صلى الله عليه وسلم) نے اس ظلم کی اجازت کسی مرد کو نہیں دی ہے۔ اگر وہ اصلاح کر لے تو پھر راستہ تلاش نہ کرو یعنی مار پیٹ نہ کرو تنگ نہ کرو، یا طلاق نہ دو، گویا طلاق بالکل آخری مرحلہ ہے جب کوئی اور چارۂ کار باقی نہ رہے، لیکن مرد اس حق کو بھی بہت ناجائز طریقے سے استعمال کرتے ہیں اور ذرا ذرا سی بات میں فوراً طلاق دے ڈالتے ہیں اور اپنی زندگی بھی برباد کرتے ہیں، عورت کی بھی اور بچے ہوں تو ان کی بھی۔
4:34 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:34
Al-Mukhtasar
34- مرد عورتوں کا خیال رکھتے اور ان کے معاملات کی دیکھ بھال کرتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مردوں کو عورتوں پر فضیلت دی ہے اور عورتوں کا نان و نفقہ اور نگرانی ان کے ذمے واجب ہے۔ نیک عورتیں اپنے رب کی فرمانبردار اور اپنے خاوندوں کی اطاعت شعار ہوتی ہیں اور اللہ کی توفیق سے اپنے خاوندوں کی عدم موجودگی میں ان کی عزت کی حفاظت کرتی ہیں۔ اور جن عورتوں کے بارے میں تمھیں ڈر ہو کہ وہ قول و فعل میں اپنے خاوندوں کی نافرمانی کریں گی تو اے شوہرو! پہلے انھیں وعظ و نصیحت کرو اور اللہ سے ڈراؤ۔ اگر وہ پھر بھی تمھاری بات نہ مانیں تو انھیں بستروں میں الگ کر دو، اس طرح کہ خاوند دوسری طرف منہ کر کے سوئے اور اس سے ہم بستری نہ کرے۔ اگر پھر بھی بات نہ مانیں تو انھیں ایسا ہلکا پھلکا مارو کہ مار کے نشان ظاہر نہ ہوں۔ اس طرح اگر وہ اطاعت کی طرف پلٹ آئیں تو پھر ظلم اور ڈانٹ ڈپٹ سے ان پر زیادتی نہ کرو۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر بلند و بالا اور اپنی ذات و صفات میں سب سے بڑا ہے، لہٰذا اس سے ڈرو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 5
- الفاظ کی تعداد
- 40
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 84
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 83
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 84
آیت 4:34 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:34 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 5.
آیت 4:34 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 84 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 83 · نسخ مصحف (612 صفحات): 84.
آیت 4:34 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 40.
آیت 4:34 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:34: حروف کی تعداد 182، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:34 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:34 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 527 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:34 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:34 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔