سورۃ النساء 4:5
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 5 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 498، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 77 پر ہے۔
وَلَا تُؤۡتُواْ ٱلسُّفَهَآءَ أَمۡوَٰلَكُمُ ٱلَّتِي جَعَلَ ٱللَّهُ لَكُمۡ قِيَٰمٗا وَٱرۡزُقُوهُمۡ فِيهَا وَٱكۡسُوهُمۡ وَقُولُواْ لَهُمۡ قَوۡلٗا مَّعۡرُوفٗا
بے عقل لوگوں کو اپنا مال نہ دے دو جس مال کو اللہ تعالیٰ نے تمہاری گزران کے قائم رکھنے کا ذریعہ بنایا ہے، ہاں انہیں اس مال سے کھلاؤ پلاؤ، پہناؤ، اوڑھاؤ اور انہیں معقولیت سے نرم بات کہو۔
4:5 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:5
Al-Mukhtasar
5- اور اے سرپرستو! تم یہ مال ان لوگوں کو نہ دو جو اسے صحیح طور پر خرچ نہیں کر سکتے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مال کو لوگوں کی ضروریات پوری کرنے کا سبب بنایا ہے اور اسی سے ان کی گزران وابستہ ہے جبکہ یہ لوگ تو مال سنبھالنے اور اس کی حفاظت کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ تم اسی سے ان پر خرچ کرو، ان کے لباس کا خیال رکھو، ان سے باعزت طریقے سے گفتگو کرو اور انھیں اچھی امید دلاؤ کہ جب وہ سمجھ دار ہو جائیں گے اور مال سنبھالنا انھیں آجائے گا تو یہ مال ان کے سپرد کر دیا جائے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 77
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 77
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 78
آیت 4:5 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:5 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 4:5 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 77 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 77 · نسخ مصحف (612 صفحات): 78.
آیت 4:5 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 4:5 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:5: حروف کی تعداد 77، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:5 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:5 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 498 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:5 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:5 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔