مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:6

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 499، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 77 پر ہے۔

وَٱبۡتَلُواْ ٱلۡيَتَٰمَىٰ حَتَّىٰٓ إِذَا بَلَغُواْ ٱلنِّكَاحَ فَإِنۡ ءَانَسۡتُم مِّنۡهُمۡ رُشۡدٗا فَٱدۡفَعُوٓاْ إِلَيۡهِمۡ أَمۡوَٰلَهُمۡۖ وَلَا تَأۡكُلُوهَآ إِسۡرَافٗا وَبِدَارًا أَن يَكۡبَرُواْۚ وَمَن كَانَ غَنِيّٗا فَلۡيَسۡتَعۡفِفۡۖ وَمَن كَانَ فَقِيرٗا فَلۡيَأۡكُلۡ بِٱلۡمَعۡرُوفِۚ فَإِذَا دَفَعۡتُمۡ إِلَيۡهِمۡ أَمۡوَٰلَهُمۡ فَأَشۡهِدُواْ عَلَيۡهِمۡۚ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ حَسِيبٗا

اور یتیموں کو ان کے بالﻎ ہو جانے تک سدھارتے اور آزماتے رہو پھر اگر ان میں تم ہوشیاری اور حسن تدبیر پاؤ تو انہیں ان کے مال سونﭗ دو اور ان کے بڑے ہو جانے کے ڈر سے ان کے مالوں کو جلدی جلدی فضول خرچیوں میں تباه نہ کر دو، مال داروں کو چاہئے کہ (ان کے مال سے) بچتے رہیں، ہاں مسکین محتاج ہو تو دستور کے مطابق واجبی طور سے کھالے، پھر جب انہیں ان کے مال سونپو تو گواه بنا لو، دراصل حساب لینے واﻻ اللہ تعالیٰ ہی کافی ہے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یتیموں کے مال کے بارے میں ضروری ہدایت دینے کے بعد یہ فرمانے کا مطلب یہ ہےکہ جب تک یتیم کا مال تمہارے پاس رہا، تم نے اس کی کس طرح حفاظت کی اور جب مال کے سپرد کیا تو اس میں کوئی کمی بیشی یا کسی قسم کی تبدیلی کی یا نہیں ؟ عام لوگوں کو تو تمہاری امانت داری یا خیانت کا شاید پتہ نہ چلے۔ لیکن اللہ سے تو کوئی چیز مخفی نہیں۔ وہ یقیناً جب تم اس کی بارگاہ میں جاؤ گے تو تم سے حساب لے گا۔ اسی لئے حدیث میں آتا ہے کہ یہ بہت ذمہ داری کا کام ہے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے حضرت ابو ذر (رضي الله عنه) سے فرمایا ابوذر! میں تمہیں ضعیف دیکھتا ہوں اور تمہارے لئے وہی چیز پسند کرتا ہوں، جو اپنے لئے پسند کرتا ہوں، تم دو آدمیوں پر بھی امیر نہ بننا نہ کسی یتیم کا مال کا والی اور سرپرست (صحیح مسلم، کتاب الامارۃ)

4:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:6 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:6

Al-Mukhtasar

6- اور اے سرپرستو! جب یہ یتیم بلوغت کی عمر کو پہنچ جائیں تو ان کا امتحان لو کہ تھوڑا سا سامان ان کے حوالے کر کے دیکھو کہ یہ کیا کرتے ہیں۔ اگر وہ اس میں اچھی کارکردگی دکھائیں اور تم پر ان کی سمجھ داری واضح ہو جائے تو ان کا پورا مال بغیر کمی کے ان کے سپرد کردو۔ اللہ نے بقدر ضرورت جس حد تک تمھارے لیے ان کا مال استعمال کرنا جائز اور حلال قرار دیا ہے، اس سے تجاوز کرتے ہوئے ان کے مال نہ کھاؤ۔ اس ڈر سے بھی ان کے مال کھانے میں جلدی نہ کرو کہ وہ بڑے ہو کر لے نہ لیں۔ یتیم کی کفالت کرنے والے کے پاس اپنا مال ہو تو وہ یتیم کا مال لینے سے باز رہے اور جو سرپرست فقیر ہو، اس کے پاس مال نہ ہو تو وہ یتیم کے مال سے بقدرِ ضرورت لےسکتا ہے۔ جب ان کے بالغ اور سمجھ دار ہونے کے بعد ان کے مال ان کے سپرد کرو تو حقوق کے تحفظ اور اختلاف کے اسباب کی روک تھام کے لیے اس پر گواہ بنا لو۔ اللہ تعالیٰ اس پر گواہ کافی ہے اور بندوں کے اعمال پر ان کا محاسبہ کرنے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
37
مدینہ مصحف (604 صفحات)
77
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
78
نسخ مصحف (612 صفحات)
79
آیت 4:6 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:6 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 4:6 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 77 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 78 · نسخ مصحف (612 صفحات): 79.

آیت 4:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 37.

آیت 4:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:6: حروف کی تعداد 184، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 499 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:6 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play