مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:62

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 62 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 555، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 88 پر ہے۔

فَكَيۡفَ إِذَآ أَصَٰبَتۡهُم مُّصِيبَةُۢ بِمَا قَدَّمَتۡ أَيۡدِيهِمۡ ثُمَّ جَآءُوكَ يَحۡلِفُونَ بِٱللَّهِ إِنۡ أَرَدۡنَآ إِلَّآ إِحۡسَٰنٗا وَتَوۡفِيقًا

پھر کیا بات ہے کہ جب ان پر ان کے کرتوت کے باعث کوئی مصیبت آپڑتی ہے تو پھر یہ آپ کے پاس آکر اللہ تعالیٰ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ ہمارا اراده تو صرف بھلائی اور میل ملاپ ہی کا تھا۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی جب اپنے اس کرتوت کی وجہ سے عتاب الٰہی کا شکار ہو کر مصیبتوں میں پھنستے ہیں تو پھر آکر کہتے ہیں کہ کسی دوسری جگہ جانے سے مقصد یہ نہیں تھا کہ وہاں سے ہم فیصلہ کروائیں یا آپ (صلى الله عليه وسلم) سے زیادہ ہمیں وہاں انصاف ملے گا بلکہ مقصد صلح اور ملاپ کرانا تھا۔

4:62 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:62 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:62

Al-Mukhtasar

62- ان منافقوں کا اس وقت کیا حال ہوتا ہے جب انھیں ان کے کیے ہوئے گناہوں کے سبب مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پھر اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! یہ آپ کے پاس آتے ہیں، اللہ کی قسمیں اٹھاتے ہوئے معذرتیں کرتے ہیں کہ آپ کو چھوڑ کر دوسروں سے فیصلہ کرانے کا مقصد صرف جھگڑنے والوں کے ساتھ بھلائی اور مسئلے کا حل نکالنا تھا، حالانکہ وہ اس بات میں جھوٹے ہیں کیونکہ بندوں کے ساتھ بھلائی اللہ تعالیٰ کی شریعت کے مطابق فیصلہ کرنے میں ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
5
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
88
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
88
نسخ مصحف (612 صفحات)
89
آیت 4:62 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:62 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 5.

آیت 4:62 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 88 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 88 · نسخ مصحف (612 صفحات): 89.

آیت 4:62 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 4:62 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:62: حروف کی تعداد 71، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:62 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:62 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 555 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:62 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:62 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play