سورۃ النساء 4:8
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 501، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 78 پر ہے۔
وَإِذَا حَضَرَ ٱلۡقِسۡمَةَ أُوْلُواْ ٱلۡقُرۡبَىٰ وَٱلۡيَتَٰمَىٰ وَٱلۡمَسَٰكِينُ فَٱرۡزُقُوهُم مِّنۡهُ وَقُولُواْ لَهُمۡ قَوۡلٗا مَّعۡرُوفٗا
اور جب تقسیم کے وقت قرابت دار اور یتیم اور مسکین آجائیں تو تم اس میں سے تھوڑا بہت انہیں بھی دے دو اور ان سے نرمی سے بولو۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اسے بعض علما نے آیت میراث سے منسوخ قرار دیا ہے لیکن صحیح تر بات یہ ہے کہ منسوخ نہیں، بلکہ ایک بہت ہی اہم اخلاقی ہدایت ہے کہ امداد کے مستحق رشتے داروں میں سے جو لوگ وراثت میں حصہ دار نہ ہوں، انہیں بھی تقسیم کے وقت کچھ دے دو۔ نیز ان سے بات بھی پیارو محبت کے انداز میں کرو۔ دولت کو آتے ہوئے دیکھ کر قارون وفرعون نہ بنو۔
4:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:8
Al-Mukhtasar
8- جب ترکے کی تقسیم کے وقت غیر وارث رشتے دار، یتیم اور فقراء بھی موجود ہوں تو مال تقسیم کرنے سے پہلے یہ مستحب ہے کہ جتنا تم خوشی سے چاہو، انھیں بھی دے دو کیونکہ وہ بھی اس کی طرف نظریں لگائے بیٹھے ہیں۔ تمھیں بھی یہ مال بغیر محنت و مشقت کے ملا ہے۔ اور ان سے نرمی سے بات کرو جس میں بدمزاجی نہ ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 78
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 78
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 79
آیت 4:8 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:8 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 4:8 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 78 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 78 · نسخ مصحف (612 صفحات): 79.
آیت 4:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 4:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:8: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 501 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:8 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔