سورۃ النساء 4:9
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 9 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 502، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 78 پر ہے۔
وَلۡيَخۡشَ ٱلَّذِينَ لَوۡ تَرَكُواْ مِنۡ خَلۡفِهِمۡ ذُرِّيَّةٗ ضِعَٰفًا خَافُواْ عَلَيۡهِمۡ فَلۡيَتَّقُواْ ٱللَّهَ وَلۡيَقُولُواْ قَوۡلٗا سَدِيدًا
اور چاہئے کہ وه اس بات سے ڈریں کہ اگر وه خود اپنے پیچھے (ننھے ننھے) ناتواں بچے چھوڑ جاتے جن کے ضائع ہو جانے کا اندیشہ رہتا ہے، (تو ان کی چاہت کیا ہوتی) پس اللہ تعالیٰ سے ڈر کر جچی تلی بات کہا کریں۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 بعض مفسرین کے نزدیک اس کے مخاطب اوصیا ہیں (جن کو وصیت کی جاتی ہے) ان کو نصیحت کی جا رہی ہے کہ ان کے زیر کفالت جو یتیم ہیں ان کے ساتھ وہ ایسا سلوک کریں جو وہ اپنے بچوں کے ساتھ اپنے مرنے کے بعد کیا جانا پسند کرتے ہیں۔ بعض کے نزدیک اس کے مخاطب عام لوگ ہیں کہ وہ یتیموں اور دیگر چھوٹے بچوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں، قطع نظر اس کے کہ وہ ان کی زیر کفالت ہیں یا نہیں بعض کے نزدیک اس کے مخاطب وہ ہیں جو قریب المرگ کے پاس بیٹھے ہوں، ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مرنے والے کو اچھی باتیں سمجھائیں تاکہ وہ نہ حق اللہ میں کوتاہی کر سکے نہ حقوق بنی آدم میں اور وصیت میں وہ ان دونوں باتوں کو ملحوظ رکھے۔ اگر وہ خوب صاحب حیثیت ہے تو ایک تہائی مال کی وصیت ایسے لوگوں کے حق میں ضرور کرے جو اس کے قریبی رشتہ داروں میں غریب اور مستحق امداد ہیں یا پھر کسی دینی مقصد اور ادارے پر خرچ کرنے کی وصیت کرے تاکہ یہ مال اس کے لئے زاد آخرت بن جائے اور اگر وہ صاحب حیثیت نہیں ہے تو اسے تہائی مال میں وصیت کرنے سے روکا جائے تاکہ اس کے اہل خانہ بعد میں مفلسی اور احتیاج سے دوچار نہ ہوں۔ اسی طرح کوئی اپنے ورثا کو محروم کرنا چاہے تو اس سے اس کو منع کیا جائے اور یہ خیال کیا جائے کہ اگر ان کے بعد ان کے بچے فقروفاقہ سے دوچار ہو جائیں تو اس کے تصور سے ان پر کیا گزرے گی۔ اس تفصیل سے مذکورہ سارے ہی مخاطبین اس کا مصداق ہیں۔ (تفسیر قرطبی وفتح القدیر)
4:9 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:9
Al-Mukhtasar
9- انھیں چاہیے کہ وہ اس بات سے ڈریں کہ اگر وہ خود مر جاتے اور اپنے پیچھے کمزور، ناتواں اور معصوم بچے چھوڑ جاتے توان کے ضائع ہونے کا اندیشہ رہتا، اس لیے انھیں اپنے زیرِ پرورش یتیموں کے بارے میں اللہ سے ڈرنا چاہیے اور ان پر ظلم و زیادتی نہیں کرنی چاہیے تاکہ اگر وہ خود فوت ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ ان کی اولاد سے بھی حسنِ سلوک کرنے والے افراد مہیا کر دے جیسے انھوں نے حسن سلوک کیا ہے۔ اگر وہ کسی آدمی کے وصیت لکھنے کے وقت موجود ہوں تو انھیں چاہیے کہ اس سے حق کے موافق بات کریں کہ وہ اس وصیت میں اپنے وارثوں میں سے کسی پر ظلم نہ کرے اور وصیت ترک کر کے خود کو خیر اور بھلائی سے محروم نہ کرے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 78
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 78
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 79
آیت 4:9 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:9 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 4:9 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 78 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 78 · نسخ مصحف (612 صفحات): 79.
آیت 4:9 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 4:9 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:9: حروف کی تعداد 70، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:9 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:9 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 502 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:9 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:9 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔