سورۃ النساء 4:97
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 97 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 590، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 94 پر ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ تَوَفَّىٰهُمُ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ ظَالِمِيٓ أَنفُسِهِمۡ قَالُواْ فِيمَ كُنتُمۡۖ قَالُواْ كُنَّا مُسۡتَضۡعَفِينَ فِي ٱلۡأَرۡضِۚ قَالُوٓاْ أَلَمۡ تَكُنۡ أَرۡضُ ٱللَّهِ وَٰسِعَةٗ فَتُهَاجِرُواْ فِيهَاۚ فَأُوْلَٰٓئِكَ مَأۡوَىٰهُمۡ جَهَنَّمُۖ وَسَآءَتۡ مَصِيرًا
جو لوگ اپنی جانوں پر ﻇلم کرنے والے ہیں جب فرشتے ان کی روح قبض کرتے ہیں تو پوچھتے ہیں، تم کس حال میں تھے؟1 یہ جواب دیتے ہیں کہ ہم اپنی جگہ کمزور اور مغلوب تھے2۔ فرشتے کہتے ہیں کیا اللہ تعالیٰ کی زمین کشاده نہ تھی کہ تم ہجرت کر جاتے؟ یہی لوگ ہیں جن کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وه پہنچنے کی بری جگہ ہے۔
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہ آیت ان لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے جو مکہ اور اس کے قرب وجوار میں مسلمان توہو چکے تھے لیکن انہوں نے اپنے آبائی علاقے اور خاندان چھوڑکر ہجرت کرنے سے گریز کیا۔ جب کہ مسلمانوں کی قوت کا ایک جگہ مجتمع کرنے کے لئے ہجرت کا نہایت تاکیدی حکم مسلمان کو دیا جا چکا تھا۔ اس لئے جن لوگوں نے ہجرت کے حکم پر عمل نہیں کیا، ان کو یہاں ظالم قرار دیا گیا ہے اور ان کا ٹھکانہ جہنم بتلایا گیا ہے۔ جس سے ایک تو یہ معلوم ہوا کہ حالات وظروف کے اعتبار سے اسلام کے بعض احکام کفر یا اسلام کے مترادف بن جاتے ہیں جیسے اس موقع پر ہجرت اسلام اور اس سے گریز کفر کے مترادف قرار پایا۔ دوسرے یہ معلوم ہوا کہ ایسے دار الکفر سے ہجرت کرنا فرض ہے جہاں اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنا مشکل اور وہاں رہنا کفر اور اہل کفر کی حوصلہ افزائی کا باعث ہو۔
- 2 یہاں ارض (جگہ) سے مراد شان نزول کے اعتبار سے مکہ اور اس کا قرب وجوار ہے اور آگے ”ارض اللہ“ سے مراد مدینہ ہے لیکن حکم کے اعتبار سے عام ہے یعنی پہلی جگہ سے مراد ارض کفار ہوگی۔ جہاں اسلام پر عمل مشکل ہو اور ارض اللہ سے مراد ہر وہ جگہ ہوگی جہاں انسان اللہ کے دین پر عمل کرنے کی غرض سے ہجرت کرکے جائے۔
4:97 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:97
Al-Mukhtasar
97- بلاشبہ جن لوگوں کو فرشتے اس حال میں فوت کرتے ہیں کہ وہ دارالکفر سے دارالاسلام کی طرف ہجرت نہ کر کے خود پر ظلم کرنے والے ہوتے ہیں تو اللہ کے فرشتے ان کی روح قبض کرتے وقت انھیں ڈانٹتے ہوئے کہتے ہیں: تم کس حال میں تھے؟ تمھارا مشرکوں سے کیا امتیاز تھا؟ تو وہ معذرت کرتے ہوئے جواب دیتے ہیں: ہم کمزور تھے۔ ہم اپنا دفاع کرنے کی ہمت و طاقت نہیں رکھتے تھے۔ فرشتے انھیں ڈانٹتے ہوئے کہتے ہیں: کیا اللہ کے شہر اور ملک وسیع نہیں تھے کہ ان کی طرف ہجرت کر جاتے تاکہ تمھارا دین بھی محفوظ رہتا اور تمھاری جانیں بھی اس ذلت اور دباؤ سے بچ جاتیں؟ چنانچہ یہ لوگ جنھوں نے ہجرت نہ کی، ان کا ٹھکانا آگ ہے جس میں وہ رہیں گے اور یہ لوٹنے کی بدترین جگہ اور برا ٹھکانا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 5
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 94
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 94
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 95
آیت 4:97 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:97 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 5.
آیت 4:97 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 94 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 94 · نسخ مصحف (612 صفحات): 95.
آیت 4:97 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 4:97 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:97: حروف کی تعداد 126، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:97 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:97 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 590 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:97 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:97 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔