سورۃ النساء 4:98
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 98 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 591، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 94 پر ہے۔
إِلَّا ٱلۡمُسۡتَضۡعَفِينَ مِنَ ٱلرِّجَالِ وَٱلنِّسَآءِ وَٱلۡوِلۡدَٰنِ لَا يَسۡتَطِيعُونَ حِيلَةٗ وَلَا يَهۡتَدُونَ سَبِيلٗا
مگر جو مرد عورتیں اور بچے بے بس ہیں جنہیں نہ تو کسی چارہٴ کار کی طاقت اور نہ کسی راستے کا علم ہے۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ ان مردوں، عورتوں اور بچوں کو ہجرت سے مستثنیٰ کرنے کا حکم ہے جو اس کے وسائل سے محروم اور راستے سے بھی بے خبر تھے۔ بچے اگرچہ شرعی احکام کے مکلف نہیں ہوتے لیکن یہاں ان کا ذکر ہجرت کی اہمیت کو واضح کرنے کے لئے کیا گیا ہے کہ بچے تک بھی ہجرت کریں یا پھر یہاں بچوں سے مراد قریب البلوغت بچے ہوں گے۔
4:98 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:98
Al-Mukhtasar
99-98- اور اس وعید سے وہ مرد و خواتین اور بچے مستثنیٰ ہیں جو واقعی کمزور ہیں اور ان کا عذر معقول ہے کہ وہ ظلم اور دباؤ کے خلاف اپنا دفاع نہیں کر سکتے اور جس دباؤ اور ظلم میں وہ رہ رہے ہیں، وہاں سے بھاگ نکلنے کا بھی ان کے پاس کوئی راستہ نہیں۔ ایسے لوگوں کے بارے میں امید ہے کہ اللہ تعالیٰ انھیں اپنے لطف و کرم اور رحمت سے معاف کر دے گا اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے بے حد درگزر کرنے والا اور جو توبہ کرے، اسے بہت بخشنے والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 5
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 94
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 94
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 95
آیت 4:98 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:98 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 5.
آیت 4:98 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 94 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 94 · نسخ مصحف (612 صفحات): 95.
آیت 4:98 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 4:98 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:98: حروف کی تعداد 63، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:98 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:98 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 591 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:98 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:98 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔