سورۃ الرعد 13:13
یہ سورۃ الرعد کی 43 آیات میں سے آیت 13 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1720، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 250 پر ہے۔
وَيُسَبِّحُ ٱلرَّعۡدُ بِحَمۡدِهِۦ وَٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ مِنۡ خِيفَتِهِۦ وَيُرۡسِلُ ٱلصَّوَٰعِقَ فَيُصِيبُ بِهَا مَن يَشَآءُ وَهُمۡ يُجَٰدِلُونَ فِي ٱللَّهِ وَهُوَ شَدِيدُ ٱلۡمِحَالِ
گرج اس کی تسبیح وتعریف کرتی ہے اور فرشتے بھی، اس کے خوف سے1 ۔ وہی آسمان سے بجلیاں گراتا ہے اور جس پر چاہتا ہے اس پر ڈالتا ہے2 کفار اللہ کی بابت لڑ جھگڑ رہے ہیں اور اللہ سخت قوت والا ہے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 جیسے دوسرے مقام پر فرمایا «وَإِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ» ( بني إسرائيل:44) ”ہر چیز اللہ کی تسبیح بیان کرتی ہے“۔
- 2 یعنی اس کے ذریعے جس کو چاہتا ہے، ہلاک کر ڈالتا ہے۔
- 3 مِحَالٌ ۔ کے معنی قوت مواخذہ اور تدبیر وغیرہ کے کیے گئے ہیں یعنی وہ بڑی قوت والا، نہایت مواخذہ کرنے والا اور تدبیر کرنے والا ہے۔
13:13 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 13:13
Al-Mukhtasar
13- اور گرج چمک اپنے رب کی حمد کے ساتھ ملی ہوئی تسبیح کرتی ہے اور فرشتے بھی اپنے رب کے خوف سے اور اس کے احترام و اکرام اور تعظیم کی خاطر اس کی تسبیح بیان کرتے ہیں۔ وہ اپنی مخلوقات میں سے جس پر چاہتا ہے، جلانے والی بجلیاں گرا کر اسے ہلاک کر دیتا ہے اور کافر اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کے بارے میں لڑ جھگڑ رہے ہیں جبکہ اللہ زبردست قوت و طاقت والا ہے۔ وہ جو چاہتا ہے، کر گزرتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 250
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 250
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 251
آیت 13:13 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الرعد. 114 میں سے سورت نمبر 13 · آیات کی تعداد: 43.
آیت 13:13 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 13:13 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 250 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 250 · نسخ مصحف (612 صفحات): 251.
آیت 13:13 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 13:13 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 13:13: حروف کی تعداد 83، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 13:13 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 13:13 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,720 ہے۔
سورۃ الرعد میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الرعد: آیات کی تعداد 43۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 13 پر ہے۔
سورۃ الرعد مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الرعد مدنی ہے۔
کیا آیت 13:13 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 13:13 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الرعد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 43 آیات اور 853 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔