مواد پر جائیں

سورۃ الرعد 13:14

یہ سورۃ الرعد کی 43 آیات میں سے آیت 14 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1721، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 251 پر ہے۔

لَهُۥ دَعۡوَةُ ٱلۡحَقِّۚ وَٱلَّذِينَ يَدۡعُونَ مِن دُونِهِۦ لَا يَسۡتَجِيبُونَ لَهُم بِشَيۡءٍ إِلَّا كَبَٰسِطِ كَفَّيۡهِ إِلَى ٱلۡمَآءِ لِيَبۡلُغَ فَاهُ وَمَا هُوَ بِبَٰلِغِهِۦۚ وَمَا دُعَآءُ ٱلۡكَٰفِرِينَ إِلَّا فِي ضَلَٰلٖ

اسی کو پکارنا حق ہے1 ۔ جو لوگ اوروں کو اس کے سوا پکارتے ہیں وه ان (کی پکار) کا کچھ بھی جواب نہیں دیتے مگر جیسے کوئی شخص اپنے دونوں ہاتھ پانی کی طرف پھیلائے ہوئے ہو کہ اس کے منھ میں پڑ جائے حاﻻنکہ وه پانی اس کے منھ میں پہنچنے واﻻ نہیں2، ان منکروں کی جتنی پکار ہے سب گمراہی میں ہے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی خوف اور امید کے وقت اسی ایک اللہ کو پکارنا صحیح ہے کیونکہ وہی ہر ایک کی پکار سنتا ہے اور قبول فرماتا ہے یا دعوت۔ عبادت کے معنی میں ہے یعنی، اسی کی عبادت حق اور صحیح ہے اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں، کیونکہ کائنات کا خالق، مالک اور مدبر صرف وہی ہے اس لئے عبادت صرف اسی کا حق ہے۔
  2. 2 یعنی جو اللہ کو چھوڑ کر دوسروں کو مدد کے لئے پکارتے ہیں۔ ان کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی شخص دور سے پانی کی طرف اپنی دونوں ہتھلیاں پھیلا کر پانی سے کہے کہ میرے منہ تک آجا، ظاہر بات ہے کہ پانی جامد چیز ہے، اسے پتہ ہی نہیں کہ ہتھیلیاں پھیلانے والے کی حاجت کیا ہے، اور نہ اسے پتہ ہے کہ وہ مجھ سے اپنے منہ تک پہنچنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اور نہ اس میں یہ قدرت ہے کہ اپنی جگہ سے حرکت کر کے اس کے ہاتھ یا منہ تک پہنچ جائے اسی طرح یہ مشرک اللہ کے سوا جن کو پکارتے ہیں انہیں نہ یہ پتہ ہے کہ کوئی انہیں پکار رہا ہے اور اس کی فلاں حاجت ہے اور نہ اس حاجت روائی کی ان میں قدرت ہی ہے۔
  3. 3 اور بےفائدہ بھی ہے، کیونکہ اس سے ان کو کئی نفع نہیں ہوگا۔

13:14 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الرعد
0/43
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الرعد 13:14 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 13:14

Al-Mukhtasar

14- اکیلے اللہ تعالیٰ ہی کو پکارنا درست ہے۔ اس پکار میں کوئی دوسرا اس کا شریک نہیں بن سکتا۔ جن بتوں کو مشرک اللہ کے سوا پکارتے ہیں، وہ ان پکارنے والوں کی کسی بھی مسئلے میں پکار کا جواب نہیں دیتے اور ان کا انھیں پکارنا اس پیاسے کی طرح ہے جو اپنا ہاتھ پانی کی طرف بڑھاتاہے تاکہ وہ اس کے منہ میں آجائے اور وہ اس سے پی لے، حالانکہ پانی ازخود اس کے منہ کی طرف آنے والا نہیں۔ ان کافروں کی بتوں سے التجائیں سب بے کار اور سچائی سے ہٹ کر ہیں کیونکہ وہ بت انھیں نفع پہنچانے اور ان سے نقصان دور کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
251
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
251
نسخ مصحف (612 صفحات)
252
آیت 13:14 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الرعد. 114 میں سے سورت نمبر 13 · آیات کی تعداد: 43.

آیت 13:14 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 13:14 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 251 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 251 · نسخ مصحف (612 صفحات): 252.

آیت 13:14 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 13:14 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 13:14: حروف کی تعداد 103، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 13:14 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 13:14 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,721 ہے۔

سورۃ الرعد میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الرعد: آیات کی تعداد 43۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 13 پر ہے۔

سورۃ الرعد مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الرعد مدنی ہے۔

کیا آیت 13:14 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 13:14 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الرعد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 43 آیات اور 853 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play