مواد پر جائیں

سورۃ الرعد 13:2

یہ سورۃ الرعد کی 43 آیات میں سے آیت 2 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1709، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 249 پر ہے۔

ٱللَّهُ ٱلَّذِي رَفَعَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ بِغَيۡرِ عَمَدٖ تَرَوۡنَهَاۖ ثُمَّ ٱسۡتَوَىٰ عَلَى ٱلۡعَرۡشِۖ وَسَخَّرَ ٱلشَّمۡسَ وَٱلۡقَمَرَۖ كُلّٞ يَجۡرِي لِأَجَلٖ مُّسَمّٗىۚ يُدَبِّرُ ٱلۡأَمۡرَ يُفَصِّلُ ٱلۡأٓيَٰتِ لَعَلَّكُم بِلِقَآءِ رَبِّكُمۡ تُوقِنُونَ

اللہ وه ہے جس نے آسمانوں کو بغیر ستونوں کے بلند کر رکھا ہے کہ تم اسے دیکھ رہے ہو۔ پھر وه عرش پر قرار پکڑے ہوئے ہے1 ، اسی نے سورج اور چاند کو ماتحتی میں لگا رکھا ہے۔ ہر ایک میعاد معین پر گشت کر رہا ہے2، وہی کام کی تدبیر کرتا ہے وه اپنے نشانات کھول کھول کر بیان کر رہا ہے کہ تم اپنے رب کی ملاقات کا یقین کر لو.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 ”اسْتَوَىٰ عَلَى الْعَرْشِ“ کا مفہوم اس سے قبل بیان ہو چکا ہے کہ اس سے مراد اللہ تعالٰی کا عرش پر قرار پکڑنا ہے۔ محدثین کا یہی مسلک ہے وہ اس کی تاویل نہیں کرتے، جیسے بعض دوسرے گروہ اس میں اور دیگر صفات الٰہی میں تاویل کرتے ہیں۔ تاہم محدثین کہتے ہیں کہ اس کی کیفیت نہ بیان کی جاسکتی ہے اور نہ اسے کسی چیز سے تشبیہ دی جاسکتی ہے۔ «لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ»(الشورى: 11)
  2. 2 اس کے ایک معنی یہ ہیں کہ یہ ایک وقت مقرر تک یعنی قیامت تک اللہ کے حکم سے چلتے رہیں گے جیسا کہ فرمایا «وَالشَّمْسُ تَجْرِي لِمُسْتَقَرٍّ لَهَا ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ» (يٰس: 38)۔ ”اور سورج اپنے ٹھہرنے کے وقت تک چل رہا ہے“۔ دوسرے معنی یہ ہیں کہ چاند اور سورج دونوں اپنی اپنی منزلوں پر رواں دواں رہتے ہیں سورج اپنا دورہ ایک سال میں اور چاند ایک ماہ میں مکمل کر لیتا ہے جس طرح فرمایا «وَالْقَمَرَ قَدَّرْنَاهُ مَنَازِلَ» (يٰس: 39)۔ ”ہم نے چاند کی منزلیں مقرر کر دی ہیں“ سات بڑے بڑے سیارے ہیں جن میں سے دو چاند اور سورج ہیں یہاں صرف ان دو کا ذکر کیا ہے کیونکہ یہی دو سب سے زیادہ بڑے اور اہم ہیں جب یہ دونوں بھی اللہ کے حکم کے تابع ہیں تو دوسرے سیارے تو بطریق اولی اس کے تابع ہونگے اور جب یہ اللہ کے حکم کے تابع ہیں تو یہ معبود نہیں ہو سکتے معبود تو وہی ہے جس نے ان کو مسخر کیا ہوا ہے اس لیے فرمایا «لَا تَسْجُدُوْا لِلشَّمْسِ وَلَا لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ الَّذِيْ خَلَقَهُنَّ اِنْ كُنْتُمْ اِيَّاهُ تَعْبُدُوْنَ» (فصلت: 37) ”سورج اور چاند کو سجدہ نہ کرو اس اللہ کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیدا کیا اگر تم صرف اس کی عبادت کرنا چاہتے ہو“۔ «وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُومَ مُسَخَّرَاتٍ بِأَمْرِهِ» (الأعراف: 54) ”سورج چاند اور تارے سب اس کے حکم کے تابع ہیں“۔

13:2 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الرعد
0/43
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الرعد 13:2 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 13:2

Al-Mukhtasar

2- اللہ وہ ہے جس نے آسمان بنائے جو تمھارے سامنے بغیر ستونوں کے بلند ہیں، پھر وہ عرش پر ایسے بلند اور مستوی ہوا جیسے اس کی شان کے لائق ہے۔ نہ ہم اس کی کیفیت اور حالت بیان کرتے ہیں نہ اس کی مثال پیش کرتے ہیں۔ اس نے سورج اور چاند اپنی مخلوقات کو فائدے پہنچانے میں لگا دیے ہیں۔ سورج اور چاند دونوں ایک مقرر مدت تک گردش میں ہیں جس کا علم صرف اللہ کو ہے۔ اللہ تعالیٰ آسمانوں اور زمین میں جیسے چاہتا ہے، اپنا حکم نافذ کرتا ہے۔ وہ اپنی قدرت پر دلالت کرنے والی نشانیاں کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم اس بات کا یقین کرو کہ قیامت کے دن تمھارے رب سے تمھاری ملاقات ہوگی، اور پھر نیک عمل کر کے اس کی تیاری کرو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
26
مدینہ مصحف (604 صفحات)
249
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
249
نسخ مصحف (612 صفحات)
250
آیت 13:2 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الرعد. 114 میں سے سورت نمبر 13 · آیات کی تعداد: 43.

آیت 13:2 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 13:2 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 249 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 249 · نسخ مصحف (612 صفحات): 250.

آیت 13:2 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 26.

آیت 13:2 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 13:2: حروف کی تعداد 112، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 13:2 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 13:2 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,709 ہے۔

سورۃ الرعد میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الرعد: آیات کی تعداد 43۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 13 پر ہے۔

سورۃ الرعد مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الرعد مدنی ہے۔

کیا آیت 13:2 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 13:2 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الرعد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 43 آیات اور 853 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play