مواد پر جائیں

سورۃ الرعد 13:3

یہ سورۃ الرعد کی 43 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1710، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 249 پر ہے۔

وَهُوَ ٱلَّذِي مَدَّ ٱلۡأَرۡضَ وَجَعَلَ فِيهَا رَوَٰسِيَ وَأَنۡهَٰرٗاۖ وَمِن كُلِّ ٱلثَّمَرَٰتِ جَعَلَ فِيهَا زَوۡجَيۡنِ ٱثۡنَيۡنِۖ يُغۡشِي ٱلَّيۡلَ ٱلنَّهَارَۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّقَوۡمٖ يَتَفَكَّرُونَ

اسی نے زمین پھیلا کر بچھا دی ہے اور اس میں پہاڑ اور نہریں پیدا کردی ہیں1 ۔ اور اس میں ہر قسم کے پھلوں کے جوڑے دوہرے دوہرے پیدا کردیئے ہیں2، وه رات کو دن سے چھپا دیتا ہے۔ یقیناً غور وفکر کرنے والوں کے لئے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 زمین میں طول و عرض کا اندازہ بھی عام لوگوں کے لئے مشکل ہے اور بلند و بالا پہاڑوں کے ذریعے سے زمین میں گویا میخیں گاڑی ہیں، نہروں دریاؤں اور چشموں کا ایسا سلسلہ قائم کیا کہ جس سے انسان خود بھی سیراب ہوتے ہیں اور اپنے کھیتوں کو بھی سیراب کرتے ہیں جن سے انواع و اقسام کے غلے اور پھل پیدا ہوتے ہیں، جن کی شکلیں بھی ایک دوسرے سے مختلف اور ذائقے بھی جداگانہ ہوتے ہیں۔
  2. 2 اس کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ نر مادہ دونوں بنائے، جیسا کہ موجودہ تحقیقات نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسرا مطلب (جوڑے جوڑے کا) یہ ہے میٹھا اور کھٹا، سرد اور گرم، سیاہ اور سفید اور ذائقہ، اس طرح ایک دوسرے سے مختلف اور متضاد قسمیں پیدا کیں۔

13:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الرعد
0/43
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الرعد 13:3 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 13:3

Al-Mukhtasar

3- اللہ تعالیٰ وہ پاک ذات ہے جس نے زمین بچھا ئی اور پہاڑ بنا کر اس میں گاڑ دیے تاکہ وہ لوگوں کو لے کر ڈگمگا نہ جائے اور اس نے اس میں نہریں بنائیں تاکہ وہ لوگوں کو اور ان کے جانوروں اور کھیتیوں کو سیراب کریں۔ پھلوں کی تمام اقسام اُگائیں۔ حیوانات میں نر اور مادہ کی طرح جوڑے پیدا کیے۔ وہ دن کو رات کا لباس پہناتا ہے تو وہ روشن ہونے کے بعد تاریک ہو جاتا ہے۔ بلاشبہ اس مذکورہ عمل میں ان لوگوں کے لیے دلائل اور نشانیاں ہیں جو اللہ کی تخلیق میں غور و فکر اور تدبر کرتے ہیں اور یہی لوگ ہیں جو ان دلائل اور ثبوتوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
249
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
249
نسخ مصحف (612 صفحات)
250
آیت 13:3 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الرعد. 114 میں سے سورت نمبر 13 · آیات کی تعداد: 43.

آیت 13:3 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 13:3 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 249 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 249 · نسخ مصحف (612 صفحات): 250.

آیت 13:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 13:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 13:3: حروف کی تعداد 96، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 13:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 13:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,710 ہے۔

سورۃ الرعد میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الرعد: آیات کی تعداد 43۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 13 پر ہے۔

سورۃ الرعد مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الرعد مدنی ہے۔

کیا آیت 13:3 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 13:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الرعد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 43 آیات اور 853 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play