مواد پر جائیں

سورۃ الرعد 13:30

یہ سورۃ الرعد کی 43 آیات میں سے آیت 30 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1737، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 253 پر ہے۔

كَذَٰلِكَ أَرۡسَلۡنَٰكَ فِيٓ أُمَّةٖ قَدۡ خَلَتۡ مِن قَبۡلِهَآ أُمَمٞ لِّتَتۡلُوَاْ عَلَيۡهِمُ ٱلَّذِيٓ أَوۡحَيۡنَآ إِلَيۡكَ وَهُمۡ يَكۡفُرُونَ بِٱلرَّحۡمَٰنِۚ قُلۡ هُوَ رَبِّي لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ عَلَيۡهِ تَوَكَّلۡتُ وَإِلَيۡهِ مَتَابِ

اسی طرح ہم نے آپ کو اس امت میں بھیجا ہے1 جس سے پہلے بہت سی امتیں گزر چکی ہیں کہ آپ انہیں ہماری طرف سے جو وحی آپ پر اتری ہے پڑھ کر سنایئے یہ اللہ رحمٰن کے منکر ہیں2، آپ کہہ دیجئے کہ میرا پالنے واﻻ تو وہی ہے اس کے سوا درحقیقت کوئی بھی ﻻئق عبادت نہیں3، اسی کے اوپر میرا بھروسہ ہے اور اسی کی جانب میرا رجوع ہے.

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 جس طرح ہم نے آپ کو تبلیغ رسالت کے لئے بھیجا ہے، اسی طرح آپ سے پہلی امتوں میں بھی رسول بھیجے تھے، ان کی بھی اسی طرح تکذیب کی گئی جس طرح آپ کی کی گئی اور جس طرح تکذیب کے نتیجے میں وہ قومیں عذاب الٰہی سے دو چار ہوئیں، انہیں بھی اس انجام سے بےفکر نہیں رہنا چاہیے۔
  2. 2 مشرکین مکہ رحمٰن کے لفظ سے بڑا بدکتے تھے، صلح حدیبیہ کے موقع پر بھی جب بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے الفاظ لکھے گئے تو انہوں نے کہا یہ رحمٰن رحیم کیا ہے؟ ہم نہیں جانتے۔ (ابن کثیر)
  3. 3 یعنی رحمٰن، میرا وہ رب ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔

13:30 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الرعد
0/43
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الرعد 13:30 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 13:30

Al-Mukhtasar

30- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! جس طرح ہم پچھلے انبیاء کو پیغام دے کر ان کی امتوں کی طرف بھیجتے رہے، اسی طرح ہم نے آپ کو آپ کی امت کی طرف رسول بنا کر بھیجا تاکہ آپ انھیں قرآن پڑھ کر سنائیں جو ہم نے آپ کی طرف وحی کیا۔ وہ قرآن آپ کی سچائی کی دلیل ہونے کے لیے کافی ہے لیکن آپ کی قوم کا حال یہ ہے کہ وہ اس معجزے کا انکار کرتے ہیں کیونکہ وہ رحمان کے ساتھ کفر کرتے ہیں، اس طرح کہ وہ اس کے ساتھ غیروں کو شریک کرتے ہیں۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: رحمن جس کے ساتھ تم غیروں کو شریک کرتے ہو، وہی میرا رب ہے جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ میں اپنے تمام معاملات میں اسی پر بھروسا کرتا ہوں اور اسی کے حضور توبہ کرتا ہوں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
28
مدینہ مصحف (604 صفحات)
253
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
253
نسخ مصحف (612 صفحات)
254
آیت 13:30 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الرعد. 114 میں سے سورت نمبر 13 · آیات کی تعداد: 43.

آیت 13:30 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 13:30 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 253 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 253 · نسخ مصحف (612 صفحات): 254.

آیت 13:30 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 28.

آیت 13:30 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 13:30: حروف کی تعداد 106، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 13:30 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 13:30 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,737 ہے۔

سورۃ الرعد میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الرعد: آیات کی تعداد 43۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 13 پر ہے۔

سورۃ الرعد مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الرعد مدنی ہے۔

کیا آیت 13:30 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 13:30 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الرعد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 43 آیات اور 853 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play