سورۃ الرعد 13:37
یہ سورۃ الرعد کی 43 آیات میں سے آیت 37 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1744، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 254 پر ہے۔
وَكَذَٰلِكَ أَنزَلۡنَٰهُ حُكۡمًا عَرَبِيّٗاۚ وَلَئِنِ ٱتَّبَعۡتَ أَهۡوَآءَهُم بَعۡدَ مَا جَآءَكَ مِنَ ٱلۡعِلۡمِ مَا لَكَ مِنَ ٱللَّهِ مِن وَلِيّٖ وَلَا وَاقٖ
اسی طرح ہم نے اس قرآن کو عربی زبان کا فرمان اتارا ہے1 ۔ اگر آپ نے ان کی خواہشوں2 کی پیروی کر لی اس کے بعد کہ آپ کے پاس علم آچکا ہے3 تو اللہ (کے عذابوں) سے آپ کو کوئی حمایتی ملے گا اور نہ بچانے واﻻ.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 یعنی جس طرح آپ سے پہلے رسولوں پر کتابیں مقامی زبانوں میں نازل کیں، اسی طرح آپ پر قرآن ہم نے عربی زبان میں اتارا، اس لئے کہ آپ کے مخاطب اولین اہل عرب ہیں، جو صرف عربی زبان ہی جانتے ہیں۔ اگر قرآن کسی اور زبان میں نازل ہوتا تو ان کی سمجھ سے بالا ہوتا اور قبول ہدایت میں ان کے لئے عذر بن جاتا۔ ہم نے قرآن کو عربی میں اتار کر یہ عذر بھی دور کر دیا۔
- 2 اس سے مراد اہل کتاب کی بعض وہ خواہشیں ہیں جو وہ چاہتے تھے کہ پیغمبر آخر الزماں انہیں اختیار کریں۔ مثلاً بیت المقدس کو ہمیشہ کے لئے قبلہ بنائے رکھنا اور ان کے معتقدات کی مخالفت نہ کرنا وغیرہ۔
- 3 اس سے مراد علم ہے جو وحی کے ذریعے سے آپ کو عطا کیا گیا، جس میں اہل کتاب کے معتقدات کی حقیقت بھی آپ پر واضح کر دی گئی۔
- 4 یہ دراصل امت کے اہل علم کو تنبیہ ہے کہ وہ دنیا کے عارضی مفادات کی خاطر قرآن و حدیث کے واضح احکام کے مقابلے میں لوگوں کی خواہشات کے پیچھے نہ لگیں، اگر وہ ایسا کریں گے تو انہیں اللہ کے عذاب سے بچانے والا کوئی نہیں ہوگا۔
13:37 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 13:37
Al-Mukhtasar
37- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! جس طرح ہم نے پچھلی کتابیں ان کی قوموں کی زبانوں میں اتاری ہیں، آپ پر بھی یہ قرآن عربی زبان میں اتارا ہے جو فیصلہ کن اور حق کو واضح کرنے والا کلام ہے۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اگر آپ نے اہلِ کتاب کی خواہشات کی پیروی کی اس میں جو وہ آپ سے سودے بازی کرنا چاہتے ہیں کہ جو ان کی خواہشات کے مطابق نہیں، اسےحذف کردیں جبکہ آپ کے پاس اللہ کا سکھایا ہوا علم آچکا، تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو کوئی حمایتی نہ ملے گا جو آپ کے معاملے کی ذمہ داری لے اور آپ کے دشمنوں کے خلاف آپ کی مدد کر سکے اور نہ اللہ کے عذاب سے آپ کو کوئی بچا سکے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 254
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 254
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 255
آیت 13:37 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الرعد. 114 میں سے سورت نمبر 13 · آیات کی تعداد: 43.
آیت 13:37 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 13:37 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 254 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 254 · نسخ مصحف (612 صفحات): 255.
آیت 13:37 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 13:37 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 13:37: حروف کی تعداد 73، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 13:37 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 13:37 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,744 ہے۔
سورۃ الرعد میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الرعد: آیات کی تعداد 43۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 13 پر ہے۔
سورۃ الرعد مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الرعد مدنی ہے۔
کیا آیت 13:37 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 13:37 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الرعد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 43 آیات اور 853 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔