مواد پر جائیں

سورۃ الرعد 13:38

یہ سورۃ الرعد کی 43 آیات میں سے آیت 38 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1745، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 254 پر ہے۔

وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا رُسُلٗا مِّن قَبۡلِكَ وَجَعَلۡنَا لَهُمۡ أَزۡوَٰجٗا وَذُرِّيَّةٗۚ وَمَا كَانَ لِرَسُولٍ أَن يَأۡتِيَ بِـَٔايَةٍ إِلَّا بِإِذۡنِ ٱللَّهِۗ لِكُلِّ أَجَلٖ كِتَابٞ

ہم آپ سے پہلے بھی بہت سے رسول بھیج چکے ہیں اور ہم نے ان سب کو بیوی بچوں واﻻ بنایا تھا1 ، کسی رسول سے نہیں ہو سکتا کہ کوئی نشانی بغیر اللہ کی اجازت کے لے آئے2۔ ہر مقرره وعدے کی ایک لکھت ہے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی آپ سمیت جتنے بھی رسول اور نبی آئے، سب بشر ہی تھے، جن کا اپنا خاندان اور قبیلہ تھا اور بیوی بچے تھے وہ فرشتے تھے نہ انسانی شکل میں کوئی نوری مخلوق بلکہ جنس بشر ہی میں سے تھے کیونکہ اگر وہ فرشتے ہوتے تو انسانوں کے لیے ان سے مانوس ہونا اور ان کے قریب ہونا ناممکن تھا جس سے ان کو بھیجنے کا اصل مقصد ہی فوت ہو جاتا اور اگر وہ فرشتے بشری جامے میں آتے تو دنیا میں نہ ان کا خاندان اور قبیلہ ہوتا اور نہ ان کے بیوی بچے ہوتے جس سے یہ معلوم ہوا کہ تمام انبیاء بحثییت جنس کے بشر ہی تھے بشری شکل میں فرشتے یا کوئی نوری مخلوق نہیں تھے مزکورہ آیت میں ازواجا سے رہبانیت کی تردید اور ذریۃ سے خاندانی منصوبہ بندی کی تردید بھی ہوتی ہے کیونکہ ذریۃ جمع ہے کم از کم تین ہوں گے۔
  2. 2 یعنی معجزات کا صدور، رسولوں کے اختیار میں نہیں کہ جب ان سے مطالبہ کیا جائے تو وہ صادر کر کے دکھا دیں بلکہ یہ اللہ کے اختیار میں ہے وہ اپنی حکمت و مشیت کے مطابق فیصلہ کرتا ہے کہ معجزے کی ضرورت ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کس طرح اور کب دکھایا جائے۔
  3. 3 یعنی اللہ نے جس چیز کا وعدہ کیا، اس کا ایک وقت مقرر ہے، اس وقت موعود پر یہ واقع ہو کر رہے گا اس لئے کہ اللہ کا وعدہ خلاف نہیں ہوتا۔اور بعض کہتے ہیں کہ کلام میں تقدیم و تاخیر ہے۔ اصل عبارت ہر وہ امر، جسے اللہ نے لکھ رکھا ہے، اس کا ایک وقت مقرر ہے، یعنی معاملہ، کفار کے ارادے اور منشاء پر نہیں بلکہ صرف اور صرف اللہ کی مشیت پر موقوف ہے۔

13:38 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الرعد
0/43
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الرعد 13:38 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 13:38

Al-Mukhtasar

38- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! یقیناً ہم نے آپ سے پہلے بہت سے بشر رسول بھیجے ہیں۔ آپ کوئی انوکھے اور نرالے رسول نہیں ہیں اور ہم نے ان کی بیویاں بھی بنائیں اور دوسرے انسانوں کی طرح ان کو اولادیں بھی دیں۔ ہم نے انھیں فرشتے نہیں بنایا جو شادی کرتے ہیں نہ ان کی اولاد ہوتی ہے۔ آپ ان رسولوں میں سے ہیں جو بشر ہیں، شادی کرتے ہیں اور ان کی اولاد بھی ہوتی ہے، پھر یہ مشرک آپ کی اس حیثیت پر تعجب کیوں کرتے ہیں؟ کسی رسول کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنی طرف سے کوئی آیت یا معجزہ لے آئے الایہ کہ اللہ اسے اس کے لانے کی اجازت دے۔ اللہ تعالیٰ کے ہر فیصلے کی ایک کتاب ہے جس میں وہ درج ہے اور اس کی مدت مقرر ہے جس سے وہ آگے پیچھے نہیں ہوسکتا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
21
مدینہ مصحف (604 صفحات)
254
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
254
نسخ مصحف (612 صفحات)
255
آیت 13:38 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الرعد. 114 میں سے سورت نمبر 13 · آیات کی تعداد: 43.

آیت 13:38 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 13:38 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 254 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 254 · نسخ مصحف (612 صفحات): 255.

آیت 13:38 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 21.

آیت 13:38 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 13:38: حروف کی تعداد 82، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 13:38 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 13:38 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,745 ہے۔

سورۃ الرعد میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الرعد: آیات کی تعداد 43۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 13 پر ہے۔

سورۃ الرعد مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الرعد مدنی ہے۔

کیا آیت 13:38 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 13:38 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الرعد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 43 آیات اور 853 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play