مواد پر جائیں

سورۃ الرعد 13:36

یہ سورۃ الرعد کی 43 آیات میں سے آیت 36 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1743، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 254 پر ہے۔

وَٱلَّذِينَ ءَاتَيۡنَٰهُمُ ٱلۡكِتَٰبَ يَفۡرَحُونَ بِمَآ أُنزِلَ إِلَيۡكَۖ وَمِنَ ٱلۡأَحۡزَابِ مَن يُنكِرُ بَعۡضَهُۥۚ قُلۡ إِنَّمَآ أُمِرۡتُ أَنۡ أَعۡبُدَ ٱللَّهَ وَلَآ أُشۡرِكَ بِهِۦٓۚ إِلَيۡهِ أَدۡعُواْ وَإِلَيۡهِ مَـَٔابِ

جنہیں ہم نے کتاب دی ہے1 وه تو جو کچھ آپ پر اتارا جاتا ہے اس سے خوش ہوتے ہیں2 اور دوسرے فرقے اس کی بعض باتوں کے منکر ہیں3۔ آپ اعلان کر دیجئے کہ مجھے تو صرف یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اور اس کے ساتھ شریک نہ کروں، میں اسی کی طرف بلا رہا ہوں اور اسی کی جانب میرا لوٹنا ہے.

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 اس سے مراد مسلمان ہیں اور مطلب ہے جو قرآن کے احکام پر عمل کرتے ہیں۔
  2. 2 یعنی قرآن کے صدق کے دلائل و شواہد دیکھ کر مزید خوش ہوتے ہیں۔
  3. 3 اس سے مراد یہود و نصاریٰ اور کفار و مشرکین ہیں۔ بعض کے نزدیک کتاب سے مراد تورات وانجیل ہے، ان میں سے جو مسلمان ہوئے، وہ خوش ہوتے ہیں اور انکار کرنے والے وہ یہود و انصاریٰ ہیں جو مسلمان نہیں ہوئے۔

13:36 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الرعد
0/43
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الرعد 13:36 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 13:36

Al-Mukhtasar

36- جن یہود کو ہم نے تورات دی اور جن عیسائیوں کو انجیل عطا کی، اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! وہ آپ پر نازل ہونے والے کلام سے اس لیے خوش ہوتے ہیں کہ وہ بعض امور میں ان پر نازل کیے ہوئے کلام کے موافق ہے۔ یہود و نصاریٰ میں سے بعض آپ پر نازل ہونے والے اس کلام کا انکار کرتے ہیں جو ان کی خواہشات کے موافق نہیں یا جو تورات و انجیل میں ان کی تحریف اور تبدیلی کی نشان دہی کرتا ہے۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: مجھے تو اللہ نے حکم دیا ہے کہ میں اس اکیلے کی عبادت کروں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤں۔ میں اسی اکیلے کی طرف بلاتا ہوں اور اس کے سوا کسی کی طرف نہیں بلاتا اور اسی اکیلے کی طرف میرا لوٹنا ہے اور یہی تورات اور انجیل میں آیا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
25
مدینہ مصحف (604 صفحات)
254
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
254
نسخ مصحف (612 صفحات)
255
آیت 13:36 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الرعد. 114 میں سے سورت نمبر 13 · آیات کی تعداد: 43.

آیت 13:36 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 13:36 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 254 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 254 · نسخ مصحف (612 صفحات): 255.

آیت 13:36 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 25.

آیت 13:36 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 13:36: حروف کی تعداد 102، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 13:36 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 13:36 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,743 ہے۔

سورۃ الرعد میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الرعد: آیات کی تعداد 43۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 13 پر ہے۔

سورۃ الرعد مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الرعد مدنی ہے۔

کیا آیت 13:36 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 13:36 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الرعد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 43 آیات اور 853 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play