سورۃ ابراہیم 14:1 إبراهيم
یہ سورۃ ابراہیم کی 52 آیات میں سے آیت 1 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1751، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 255 پر ہے۔
الٓرۚ كِتَٰبٌ أَنزَلۡنَٰهُ إِلَيۡكَ لِتُخۡرِجَ ٱلنَّاسَ مِنَ ٱلظُّلُمَٰتِ إِلَى ٱلنُّورِ بِإِذۡنِ رَبِّهِمۡ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡحَمِيدِ
الرٰ! یہ عالی شان کتاب ہم نے آپ کی طرف اتاری ہے کہ آپ لوگوں کو اندھیروں سے اجالے کی طرف ﻻئیں1 ، ان کے پروردگار کے حکم2 سے، زبردست اور تعریفوں والے اللہ کی طرف.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 جس طرح دوسرے مقام پر بھی اللہ نے فرمایا '«هُوَ الَّذِيْ يُنَزِّلُ عَلٰي عَبْدِهٖٓ اٰيٰتٍۢ بَيِّنٰتٍ لِّيُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ»(سورہ الحدید:9) ۔« وہی ذات ہے جو اپنے بندے پر واضح آیات نازل فرماتی ہے تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لائے »۔ «اَللّٰهُ وَلِيُّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا ۙيُخْرِجُهُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ» ( البقرۃ:257)۔ ”اللہ ایمان داروں کا دوست ہے، وہ انہیں اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لاتا ہے“۔
- 2 یعنی پیغمبر کا کام ہدایت کا راستہ دکھانا ہے۔ لیکن اگر کوئی اس راستے کو اختیار کر لیتا ہے تو یہ صرف اللہ کے حکم اور مشیت سے ہوتا ہے کیونکہ اصل ہادی وہی ہے۔ اس کی مشیت اگر نہ ہو، تو پیغمبر کتنا بھی واعظ و نصیحت کر لے، لوگ ہدایت کا راستہ اپنانے کے لئے تیار نہیں ہوتے، جس کی متعدد مثالیں انبیائے سابقین میں موجود ہیں اور خود نبی (صلى الله عليه وسلم) باوجود شدید خواہش کے اپنے مہربان چچا ابو طالب کو مسلمان نہ کر سکے۔
14:1 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 14:1
Al-Mukhtasar
1- ﴿الٓرٓ﴾ حروف مقطعات پر تفصیلی کلام سورۂ بقرہ کے شروع میں گزر چکاہے۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! یہ قرآن عظیم کتاب ہے جسے ہم نے آپ کی طرف اتارا تاکہ آپ لوگوں کو اللہ کی مشیت اور مدد کے ساتھ کفر و جہالت اور گمراہی سے ایمان، علم اور دینِ اسلام کی ہدایت کی طرف نکالیں جو اس غالب اللہ کی راہ ہے جس پر کوئی غالب نہیں آسکتا اور جو ہر چیز میں قابلِ تعریف ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 255
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 255
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 256
آیت 14:1 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ابراہیم (إبراهيم). 114 میں سے سورت نمبر 14 · آیات کی تعداد: 52.
آیت 14:1 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 14:1 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 255 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 255 · نسخ مصحف (612 صفحات): 256.
آیت 14:1 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 14:1 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 14:1: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 14:1 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 14:1 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,751 ہے۔
سورۃ ابراہیم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ابراہیم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 14 پر ہے۔
سورۃ ابراہیم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ابراہیم مکی ہے۔
کیا آیت 14:1 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 14:1 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ابراہیم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔