مواد پر جائیں

سورۃ الرحمٰن 55:77 الرحمن

یہ سورۃ الرحمٰن کی 78 آیات میں سے آیت 77 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4978، پارہ 27۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 534 پر ہے۔

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

پس (اے جنو اور انسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ آیت اس سورت میں 31 مرتبہ آئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس سورت میں اپنی اقسام وانواع کی نعمتوں کا ذکر فرمایا ہے اور ہر نعمت یا چند نعمتوں کے ذکر کے بعد یہ استفسار فرمایا ہے، حتیٰ کہ میدان محشر کی ہولناکیوں اور جہنم کے عذاب کے بعد بھی یہ استفسار فرمایاہے، جس کا مطلب ہے کہ امور آخرت کی یاد دہانی بھی نعمت عظیمہ ہے تاکہ بچنے والے اس سے بچنے کی سعی کر لیں۔ دوسری بات یہ معلوم ہوئی، کہ جن بھی انسانوں کی طرح اللہ کی ایک مخلوق ہے بلکہ انسانوں کے بعدیہ دوسری مخلوق ہے جسے عقل وشعور سے نوازا گیا ہے اور اس کے بدلے میں ان سے صرف اس امر کا تقاضا کیا گیا ہے کہ وہ صرف ایک اللہ کی عبادت کریں۔ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں۔ مخلوقات میں یہی دو ہیں جو شرعی احکام وفرائض کے مکلف ہیں، اسی لیے انہیں ارادہ واختیار کی آزادی دی گئی ہے۔ تاکہ ان کی آزمائش ہو سکے، تیسرے نعمتوں کے بیان سے یہ بھی ثابت ہوا کہ اللہ کی نعمتوں سے فائدہ اٹھانا جائز ومستحب ہے۔ یہ زہد وتقویٰ کے خلاف ہے اور نہ تعلق مع اللہ میں مانع، جیساکہ بعض اہل تصوف باورکراتے ہیں۔ چوتھے، بار بار یہ سوال کہ تم اللہ کی کون کون سی نعمتوں کی تکذیب کرو گے؟ یہ توبیخ اور تہدید کے طور پر ہے، جس کا مقصد اس اللہ کی نافرمانی سے روکنا ہے، جس نے یہ ساری نعمتیں پیدا اور مہیا فرمائیں۔ اسی لیے نبی ﹲ نے اس کے جواب میں یہ پڑھنا پسند فرمایا ”لا بِشَيْءٍ مِنْ نِعَمِكَ رَبَّنَا نُكَذِّبُ فَلَكَ الْحَمْدُ“ اے ہمارے رب ہم تیری کسی بھی نعمت کی تکذیب نہیں کرتے، پس تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں (سنن الترمذي، والصحيحة للألباني) لیکن اندرون صلاۃ اس جواب کاﭘڑھنا مشروع نہیں۔

55:77 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الرحمٰن
0/78
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الرحمٰن 55:77 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 55:77

Al-Mukhtasar

77- تو اے جنوں اور انسانوں کے گروہ! تم دونوں اپنے آپ پر اللہ کی بے شمار نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے؟

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
27
الفاظ کی تعداد
4
مدینہ مصحف (604 صفحات)
534
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
534
نسخ مصحف (612 صفحات)
535
آیت 55:77 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الرحمٰن (الرحمن). 114 میں سے سورت نمبر 55 · آیات کی تعداد: 78.

آیت 55:77 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 27.

آیت 55:77 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 534 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 534 · نسخ مصحف (612 صفحات): 535.

آیت 55:77 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 4.

آیت 55:77 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 55:77: حروف کی تعداد 20، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 55:77 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 55:77 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,978 ہے۔

سورۃ الرحمٰن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الرحمٰن: آیات کی تعداد 78۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 55 پر ہے۔

سورۃ الرحمٰن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الرحمٰن مدنی ہے۔

کیا آیت 55:77 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 55:77 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الرحمٰن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 78 آیات اور 351 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play