مواد پر جائیں

سورۃ الشعراء 26:139

یہ سورۃ الشعراء کی 227 آیات میں سے آیت 139 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3071، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 373 پر ہے۔

فَكَذَّبُوهُ فَأَهۡلَكۡنَٰهُمۡۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ

چونکہ عادیوں نے حضرت ہود کو جھٹلایا، اس لیے ہم نے انہیں تباه کردیا1 یقیناً اس میں نشانی ہے اور ان میں سے اکثر بے ایمان تھے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 قوم عاد، دنیا کی مضبوط ترین اور قوی ترین قوم تھی، جس کی بابت اللہ نے فرمایا ہے۔«الَّتِي لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِي الْبِلادِ» (الفجر) ”اس جیسی قوم پیدا ہی نہیں کی گئی“ یعنی جو قوت اور شدت و جبروت میں اس جیسی ہو۔ اسی لیے یہ کہا کرتی تھی۔ «مَنْ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً» (حم السجدة: 15) ”کون قوت میں ہم سے زیادہ ہے؟“ لیکن جب اس قوم نے بھی کفر کا راستہ چھوڑ کر ایمان و تقویٰ اختیار نہیں کیا تو اللہ تعالیٰ نے سخت ہوا کی صورت میں ان پر عذاب نازل فرمایا جو مکمل سات راتیں اور آٹھ دن ان پر مسلط رہا۔ باد تند آتی اور آدمی کو اٹھا کر فضا میں بلند کرتی اور پھر زور سے سر کے بل زمین پر پٹخ دیتی۔ جس سے اس کا دماغ پھٹ اور ٹوٹ جاتا اور بغیر سر کے ان کے لاشے اس طرح زمین پر پڑے ہوتے گویا وہ کھجور کے کھوکھلے تنے ہیں۔ انہوں نے پہاڑوں، کھووں اور غاروں میں بڑی بڑی مضبوط عمارتیں بنارکھی تھیں، پینے کے لیے گہرے کنوئیں کھود رکھے تھے، باغات کی کثرت تھی۔ لیکن جب اللہ کا عذاب آیا تو کوئی چیز ان کے کام نہ آئی اور انہیں صفحۂ ہستی سےمٹا کر رکھ دیاگیا۔

26:139 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الشعراء
0/227
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الشعراء 26:139 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 26:139

Al-Mukhtasar

139- لہٰذا وہ اپنے نبی ہود علیہ السلام کو جھٹلانے پر اڑے رہے تو ان کے جھٹلانے کے باعث ہم نے انھیں بانجھ (تباہ کن) آندھی کے ساتھ ہلاک کردیا۔ بلاشبہ اس ہلاکت میں نصیحت حاصل کرنے والوں کے لیے یقینی عبرت ہے۔ ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہ تھی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
19
الفاظ کی تعداد
10
مدینہ مصحف (604 صفحات)
373
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
372
نسخ مصحف (612 صفحات)
373
آیت 26:139 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الشعراء. 114 میں سے سورت نمبر 26 · آیات کی تعداد: 227.

آیت 26:139 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 19.

آیت 26:139 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 373 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 372 · نسخ مصحف (612 صفحات): 373.

آیت 26:139 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 10.

آیت 26:139 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 26:139: حروف کی تعداد 43، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 26:139 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 26:139 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,071 ہے۔

سورۃ الشعراء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الشعراء: آیات کی تعداد 227۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 26 پر ہے۔

سورۃ الشعراء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الشعراء مکی ہے۔

کیا آیت 26:139 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 26:139 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الشعراء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 227 آیات اور 1,318 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play