مواد پر جائیں

سورۃ الشعراء 26:155

یہ سورۃ الشعراء کی 227 آیات میں سے آیت 155 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3087، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 373 پر ہے۔

قَالَ هَٰذِهِۦ نَاقَةٞ لَّهَا شِرۡبٞ وَلَكُمۡ شِرۡبُ يَوۡمٖ مَّعۡلُومٖ

آپ نے فرمایا یہ ہے اونٹنی، پانی پینے کی ایک باری اس کی اور ایک مقرره دن کی باری پانی پینے کی تمہاری.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ وہی اونٹنی تھی جو ان کے مطالبے پر پتھر کی ایک چٹان سے بطور معجزہ ظاہر ہوئی تھی۔ ایک دن اونٹنی کے لیےاور ایک دن ان کے لیے پانی مقرر کردیاگیا تھا، اور ان سےکہہ دیا گیا تھا کہ جو دن تمہارا پانی لینے کا ہوگا، اونٹنی گھاٹ پر نہیں آئے گی اور جو دن اونٹنی کے پانی پینے کا ہوگا، تمہیں گھاٹ پر آنے کی اجازت نہیں ہے۔

26:155 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الشعراء
0/227
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الشعراء 26:155 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 26:155

Al-Mukhtasar

155- اللہ تعالیٰ نے انھیں ایک نشانی دی جو کہ ایک اونٹنی تھی جسے اللہ تعالیٰ نے چٹان سے نکالا، صالح علیہ السلام نےان سے کہا: یہ اونٹنی ہے جسے دیکھا اور چھوا جاسکتا ہے۔ پانی پینے کی ایک باری اس کی ہے اور ایک مقرر باری تمھاری۔ جس دن تمھاری باری ہوگی، اس دن یہ نہیں پیے گی اور جس دن اس کی باری ہوگی، اس دن تم نہیں پیو گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
19
الفاظ کی تعداد
9
مدینہ مصحف (604 صفحات)
373
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
373
نسخ مصحف (612 صفحات)
374
آیت 26:155 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الشعراء. 114 میں سے سورت نمبر 26 · آیات کی تعداد: 227.

آیت 26:155 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 19.

آیت 26:155 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 373 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 373 · نسخ مصحف (612 صفحات): 374.

آیت 26:155 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 9.

آیت 26:155 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 26:155: حروف کی تعداد 31، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 26:155 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 26:155 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,087 ہے۔

سورۃ الشعراء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الشعراء: آیات کی تعداد 227۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 26 پر ہے۔

سورۃ الشعراء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الشعراء مکی ہے۔

کیا آیت 26:155 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 26:155 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الشعراء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 227 آیات اور 1,318 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play