مواد پر جائیں

سورۃ الشوریٰ 42:18 الشورى

یہ سورۃ الشوریٰ کی 53 آیات میں سے آیت 18 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4290، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 485 پر ہے۔

يَسۡتَعۡجِلُ بِهَا ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِهَاۖ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مُشۡفِقُونَ مِنۡهَا وَيَعۡلَمُونَ أَنَّهَا ٱلۡحَقُّۗ أَلَآ إِنَّ ٱلَّذِينَ يُمَارُونَ فِي ٱلسَّاعَةِ لَفِي ضَلَٰلِۭ بَعِيدٍ

اس کی جلدی انہیں پڑی ہے جو اسے نہیں مانتے1 اور جو اس پر یقین رکھتے ہیں وه تو اس سے ڈر رہے ہیں2 انہیں اس کے حق ہونے کا پورا علم ہے۔ یاد رکھو جو لوگ قیامت کے معاملہ میں لڑ جھگڑ رہے ہیں3، وه دور کی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یعنی استہزا کے طور پر یہ سمجھتے ہوئے کہ اس کو آنا ہی کہاں ہے؟ اس لیے کہتے ہیں کہ قیامت جلدی آئے۔
  2. 2 اس لیے کہ ایک تو ان کو اس کے وقوع کا پورا یقین ہے۔ دوسرے ان کو خوف ہے کہ اس روز بے لاگ حساب ہوگا، کہیں وہ بھی مواخذہ الٰہی کی زد میں نہ آجائیں۔ جیسے دوسرے مقام پر ہے۔ «وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوْا وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَنَّهُمْ إِلَى رَبِّهِمْ رَاجِعُونَ» (المؤمنون: 60)۔
  3. 3 يُمَارُونَ، مُمَارَاةٌ سے ہے جس کے معنی لڑنا جھگڑنا ہیں۔ یا مریہ سے ہے، بمعنی ریب وشک۔
  4. 4 اس لیے کہ وہ ان دلائل پر غوروفکر ہی نہیں کرتے جو ایمان لانے کےموجب بن سکتے ہیں حالانکہ یہ دلائل روز وشب ان کے مشاہدے میں آتے ہیں۔ ان کی نظروں سے گزرتے ہیں اور ان کی عقل وفہم میں آسکتے ہیں۔ اس لیے وہ حق سے بہت دور جا پڑے ہیں۔

42:18 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الشوریٰ
0/53
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الشوریٰ 42:18 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 42:18

Al-Mukhtasar

18- جو لوگ اس قیامت پر ایمان نہیں رکھتے، وہ اس کے جلدی آنے کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ وہ حساب کتاب اور ثواب و سزا پر یقین نہیں رکھتے۔ جو اللہ پر ایمان رکھتے ہیں، وہ اس سے ڈرتے ہیں کیونکہ انھیں اس میں اپنے انجام کا خوف ہے اور انھیں یقینی علم ہے کہ یہ حق ہے جس میں کوئی شک و شبہ نہیں۔ یاد رکھو! بلاشبہ جو لوگ قیامت کے بارے میں لڑ جھگڑ رہے ہیں اور انھیں اس کے واقع ہونے میں شک و شبہ ہے، وہ یقیناً حق سے بہت دور کی گمراہی میں پڑے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
25
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
485
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
485
نسخ مصحف (612 صفحات)
486
آیت 42:18 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الشوریٰ (الشورى). 114 میں سے سورت نمبر 42 · آیات کی تعداد: 53.

آیت 42:18 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 25.

آیت 42:18 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 485 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 485 · نسخ مصحف (612 صفحات): 486.

آیت 42:18 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 42:18 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 42:18: حروف کی تعداد 96، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 42:18 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 42:18 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,290 ہے۔

سورۃ الشوریٰ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الشوریٰ: آیات کی تعداد 53۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 42 پر ہے۔

سورۃ الشوریٰ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الشوریٰ مکی ہے۔

کیا آیت 42:18 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 42:18 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الشوریٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 53 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play