مواد پر جائیں

سورۃ التغابن 64:11

یہ سورۃ التغابن کی 18 آیات میں سے آیت 11 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5210، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 557 پر ہے۔

مَآ أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ إِلَّا بِإِذۡنِ ٱللَّهِۗ وَمَن يُؤۡمِنۢ بِٱللَّهِ يَهۡدِ قَلۡبَهُۥۚ وَٱللَّهُ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمٞ

کوئی مصیبت اللہ کی اجازت کے بغیر نہیں پہنچ سکتی1 ، جو اللہ پر ایمان ﻻئے اللہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے2 اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے واﻻ ہے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی اس کی تقدیر اور مشیت سے ہی اس کا ظہور ہوتا ہے۔ بعض کہتے ہیں اس کے نزول کا سبب کفار کا یہ قول ہے۔ کہ اگر مسلمان حق پر ہوتے تو دنیا کی مصیبتیں انہیں نہ پہنچتیں۔ (فتح القدیر)۔
  2. 2 یعنی وہ جان لیتا ہے کہ اسے جو کچھ پہنچا ہے۔ اللہ کی مشیت اور اس کے حکم سے ہی پہنچا ہے ، پس وہ صبر اور رضا بالقضا کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ابن عباس (رضي الله عنه) ما فرماتے ہیں، اس کے دل میں یقین راسخ کر دیتا ہے جس سے وہ جان لیتا ہے کہ اس کو پہنچنے والی چیز اس سے چوک نہیں سکتی اور جو اس سے چوک جانے والی ہے، وہ اسے پہنچ نہیں سکتی۔ (ابن کثیر)۔

64:11 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التغابن
0/18
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التغابن 64:11 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 64:11

Al-Mukhtasar

11- اللہ تعالیٰ کی قضا و قدر کے بغیر کسی انسان کو اس کی جان، مال اور اولاد کے حوالے سے کوئی مصیبت نہیں آسکتی۔ جو شخص اللہ تعالیٰ اور اس کی قضا و قدر پر ایمان رکھے تو اللہ تعالیٰ اس کے دل کو اپنے احکام تسلیم کرنے اور اپنے فیصلوں پر راضی رہنے کی توفیق دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے، اس سے کوئی چیز چھپی نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
557
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
557
نسخ مصحف (612 صفحات)
558
آیت 64:11 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التغابن. 114 میں سے سورت نمبر 64 · آیات کی تعداد: 18.

آیت 64:11 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 64:11 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 557 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 557 · نسخ مصحف (612 صفحات): 558.

آیت 64:11 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 64:11 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 64:11: حروف کی تعداد 58، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 64:11 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 64:11 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,210 ہے۔

سورۃ التغابن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التغابن: آیات کی تعداد 18۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 64 پر ہے۔

سورۃ التغابن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التغابن مدنی ہے۔

کیا آیت 64:11 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 64:11 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التغابن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 18 آیات اور 241 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play