سورۃ التغابن 64:15
یہ سورۃ التغابن کی 18 آیات میں سے آیت 15 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5214، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 557 پر ہے۔
إِنَّمَآ أَمۡوَٰلُكُمۡ وَأَوۡلَٰدُكُمۡ فِتۡنَةٞۚ وَٱللَّهُ عِندَهُۥٓ أَجۡرٌ عَظِيمٞ
تمہارے مال اور اوﻻد تو سراسر تمہاری آزمائش ہیں1 ۔ اور بہت بڑا اجر اللہ کے پاس ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 جو تمہیں کسب حرام پر اکساتے اور اللہ کے حقوق ادا کرنے سے روکتے ہیں، پس اس آزمائش میں تم اسی وقت سرخ رو ہوسکتے ہو، جب تم اللہ کی معصیت میں ان کی اطاعت نہ کرو۔ مطلب یہ ہوا کہ مال واولاد جہاں اللہ کی نعمت ہیں، وہاں یہ انسان کی آزمائش کا ذریعہ بھی ہیں۔ اس طریقے سے اللہ تعالیٰ دیکھتا ہے کہ میرا اطاعت گزار کون ہے اور نافرمان کون؟
- 2 یعنی اس شخص کے لیے جو مال واولاد کی محبت کے مقابلے میں اللہ کی اطاعت کو ترجیح دیتا ہے اور اس کی معصیت سے اجتناب کرتا ہے۔
64:15 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 64:15
Al-Mukhtasar
15- تمھارے مال اور تمھاری اولاد تو سراسر تمھاری آزمائش اور امتحان کے لیے ہیں، اس لیے کبھی وہ تمھیں حرام کمانے پر اکساتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت چھوڑنے پر مجبور کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے پاس اس شخص کے لیے عظیم ثواب ہے جس نے اس کی اطاعت کو اولاد کی اطاعت اور مال میں مشغول رہنے پر ترجیح دی اور یہ عظیم جزا اور ثواب اسے جنت کی صورت میں ملے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 8
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 557
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 557
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 558
آیت 64:15 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التغابن. 114 میں سے سورت نمبر 64 · آیات کی تعداد: 18.
آیت 64:15 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 64:15 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 557 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 557 · نسخ مصحف (612 صفحات): 558.
آیت 64:15 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 8.
آیت 64:15 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 64:15: حروف کی تعداد 37، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 64:15 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 64:15 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,214 ہے۔
سورۃ التغابن میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التغابن: آیات کی تعداد 18۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 64 پر ہے۔
سورۃ التغابن مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التغابن مدنی ہے۔
کیا آیت 64:15 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 64:15 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التغابن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 18 آیات اور 241 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔