مواد پر جائیں

سورۃ التغابن 64:14

یہ سورۃ التغابن کی 18 آیات میں سے آیت 14 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5213، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 557 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِنَّ مِنۡ أَزۡوَٰجِكُمۡ وَأَوۡلَٰدِكُمۡ عَدُوّٗا لَّكُمۡ فَٱحۡذَرُوهُمۡۚ وَإِن تَعۡفُواْ وَتَصۡفَحُواْ وَتَغۡفِرُواْ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٌ

اے ایمان والو! تمہاری بعض بیویاں اور بعض بچے تمہارے دشمن ہیں1 پس ان سے ہوشیار رہنا2 اور اگر تم معاف کر دو اور درگزر کر جاؤ اور بخش دو تو اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ مہربان ہے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی جو تمہیں عمل صالح اور اطاعت الٰہی سے روکیں، سمجھ لو وہ تمہارے خیر خواہ نہیں، دشمن ہیں۔
  2. 2 یعنی ان کے پیچھے لگنے سے بچو۔ بلکہ انہیں اپنے پیچھے لگاؤ تاکہ وہ بھی اطاعت الٰہی اختیار کریں، نہ کہ تم ان کے پیچھے لگ کر اپنی عاقبت خراب کرلو۔
  3. 3 اس کا سبب نزول یہ بیان کیا گیا ہے کہ مکے میں مسلمان ہونے والے بعض مسلمانوں نے مکہ چھوڑ کر مدینہ آنے کا ارادہ کیا، جیسا کہ اس وقت ہجرت کا حکم نہایت تاکید کے ساتھ دیا گیا تھا۔ لیکن ان کے بیوی بچے آڑے آگئے اور انہوں نے انہیں ہجرت نہیں کرنے دی۔ پھر بعد میں جب وہ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کے پاس آ گئے تو دیکھا کہ ان سے پہلے آنے والوں نے دین میں بہت زیادہ سمجھ حاصل کرلی ہے تو انہیں اپنے بیوی بچوں پر غصہ آیا، جنہوں نے انہیں ہجرت سے روکے رکھا تھا، چنانچہ انہوں نے ان کو سزا دینے کا ارادہ کیا۔ اللہ نے اس میں انہیں معاف کرنے اور درگزر سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔ (سنن الترمذي، تفسير سورة التغابن)۔

64:14 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التغابن
0/18
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التغابن 64:14 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 64:14

Al-Mukhtasar

14- اے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت پر عمل کرنے والو! بلاشبہ تمھاری بیویوں اور اولاد میں سے بعض تمھارے دشمن ہیں کیونکہ وہ تمھیں اللہ کے ذکر اور اس کی راہ میں جہاد کرنے سے غافل اورسست کر دیتے ہیں، لہٰذا ان سے ہوشیار رہنا، کہیں وہ تم پر اثر انداز نہ ہوں۔اگر تم ان کی کوتاہیوں سے درگزر کرو اور ان پر زیادہ توجہ نہ دو اور ان سے چشم پوشی کرو تو بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمھارے لیے تمھارے گناہ معاف کردے گا اور تم پر رحم کرے گا۔ جس طرح کا عمل ہو، اس کی جزا بھی ویسی ہی ہوتی ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
557
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
557
نسخ مصحف (612 صفحات)
558
آیت 64:14 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التغابن. 114 میں سے سورت نمبر 64 · آیات کی تعداد: 18.

آیت 64:14 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 64:14 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 557 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 557 · نسخ مصحف (612 صفحات): 558.

آیت 64:14 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 64:14 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 64:14: حروف کی تعداد 85، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 64:14 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 64:14 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,213 ہے۔

سورۃ التغابن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التغابن: آیات کی تعداد 18۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 64 پر ہے۔

سورۃ التغابن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التغابن مدنی ہے۔

کیا آیت 64:14 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 64:14 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التغابن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 18 آیات اور 241 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play