مواد پر جائیں

سورۃ التحریم 66:11 التحريم

یہ سورۃ التحریم کی 12 آیات میں سے آیت 11 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5240، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 561 پر ہے۔

وَضَرَبَ ٱللَّهُ مَثَلٗا لِّلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱمۡرَأَتَ فِرۡعَوۡنَ إِذۡ قَالَتۡ رَبِّ ٱبۡنِ لِي عِندَكَ بَيۡتٗا فِي ٱلۡجَنَّةِ وَنَجِّنِي مِن فِرۡعَوۡنَ وَعَمَلِهِۦ وَنَجِّنِي مِنَ ٱلۡقَوۡمِ ٱلظَّٰلِمِينَ

اور اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں کے لیے فرعون کی بیوی کی مثال بیان فرمائی1 جبکہ اس نے دعا کی کہ اے میرے رب! میرے لیے اپنے پاس جنت میں مکان بنا اور مجھے فرعون سے اور اس کے عمل سے بچا اور مجھے ﻇالم لوگوں سے خلاصی دے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی ان کی ترغیب ثبات قدمی، استقامت فی الدین اور شدائد میں صبر کے لئے۔ نیز یہ بتلانے کے لئے کہ کفر کی صولت و شوکت، ایمان والوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، جیسے فرعون کی بیوی ہے جو اپنے وقت کے سب سے بڑے کافر کے تحت تھی۔ لیکن وہ اپنی بیوی کو ایمان سے نہیں روک سکا۔

66:11 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التحریم
0/12
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التحریم 66:11 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 66:11

Al-Mukhtasar

11- جو لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھتے ہیں، ان کے لیے اللہ تعالیٰ نے یہ مثال بیان فرمائی ہے کہ فرعون کی بیوی کی طرح ان کی کافروں کے ساتھ رشتے داری کا انھیں کوئی نقصان نہیں اور نہ اس کا ان پر اثر پڑے گا جب تک وہ حق پر قائم رہیں، جب اس نے کہا: اے میرے رب! میرے لیے اپنے پاس جنت میں ایک گھر بنا اور مجھے فرعون کے ظلم و جبر، تسلط اور برے اعمال سے محفوظ رکھ اور مجھے ان لوگوں سے بھی محفوظ رکھ جنھوں نے ظلم اور سرکشی میں اس کی پیروی کر کے اپنی جانوں پر ظلم کیا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
561
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
561
نسخ مصحف (612 صفحات)
562
آیت 66:11 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التحریم (التحريم). 114 میں سے سورت نمبر 66 · آیات کی تعداد: 12.

آیت 66:11 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 66:11 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 561 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 561 · نسخ مصحف (612 صفحات): 562.

آیت 66:11 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 66:11 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 66:11: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 66:11 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 66:11 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,240 ہے۔

سورۃ التحریم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التحریم: آیات کی تعداد 12۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 66 پر ہے۔

سورۃ التحریم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التحریم مدنی ہے۔

کیا آیت 66:11 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 66:11 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التحریم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 12 آیات اور 249 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play