سورۃ التحریم 66:10 التحريم
یہ سورۃ التحریم کی 12 آیات میں سے آیت 10 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5239، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 561 پر ہے۔
ضَرَبَ ٱللَّهُ مَثَلٗا لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ ٱمۡرَأَتَ نُوحٖ وَٱمۡرَأَتَ لُوطٖۖ كَانَتَا تَحۡتَ عَبۡدَيۡنِ مِنۡ عِبَادِنَا صَٰلِحَيۡنِ فَخَانَتَاهُمَا فَلَمۡ يُغۡنِيَا عَنۡهُمَا مِنَ ٱللَّهِ شَيۡـٔٗا وَقِيلَ ٱدۡخُلَا ٱلنَّارَ مَعَ ٱلدَّٰخِلِينَ
اللہ تعالیٰ نے کافروں کے لیے نوح کی اور لوط کی بیوی کی مثال بیان فرمائی1 یہ دونوں ہمارے بندوں میں سے دو (شائستہ اور) نیک بندوں کے گھر میں تھیں، پھر ان کی انہوں نے خیانت کی2 پس وه دونوں (نیک بندے) ان سے اللہ کے (کسی عذاب کو) نہ روک سکے3 اور حکم دے دیا گیا (اے عورتوں) دوزخ میں جانے والوں کے ساتھ تم دونوں بھی چلی جاؤ.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 مثل کا مطلب ہے کسی ایسی حالت کا بیان کرنا جس میں ندرت وغرابت ہوتا کہ اس کے ذریعے سے ایک دوسری حالت کا تعارف ہو جائے جو ندرت وغرابت میں اس کے مماثل ہو مطلب یہ ہوا کہ ان کافروں کے حال کے لیے اللہ نے ایک مثال بیان فرمائی ہے جو نوح اور لوط علیہما السلام کی بیوی کی ہے۔
- 2 یہاں خیانت سے مراد ہے کہ یہ اپنے خاوندوں پر ایمان نہیں لائیں نفاق میں مبتلا رہیں اور ان کی ہمدردیاں اپنی کافر قوموں کے ساتھ رہیں چنانچہ نوح (عليه السلام) کی بیوی، حضرت نوح (عليه السلام) کی بابت لوگوں سے کہتی کہ یہ مجنون ہے اور لوط (عليه السلام) کی بیوی اپنی قوم کو گھر میں آنے والے مہمانوں کی اطلاع پہنچاتی تھی بعض کہتے ہیں کہ یہ دونوں اپنی قوم کے لوگوں میں اپنے خاوندوں کی چغلیاں کھاتی تھیں۔
- 3 یعنی نوح اور لوط علیہما السلام دونوں، باوجود اس بات کے کہ وہ اللہ کے پیغمبر تھے، جو اللہ کے مقرب ترین بندوں میں سے ہوتے ہیں، اپنی بیویوں کو اللہ کے عذاب سے نہیں بچا سکے۔
- 4 یہ انہیں قیامت والے دن کہا جائے گا یا موت کے وقت انہیں کہا گیا کافروں کی یہ مثال بطور خاص یہاں ذکر کرنے سے مقصود ازواج مظہرات کو تنبیہ کرنا ہے کہ وہ بیشک اس رسول کے حرم کی زینت ہیں جو تمام مخلوق میں سب سے بہتر ہے لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ اگر انہوں نے رسول کی مخالفت کی یا انہیں تکلیف پہنچائی تو وہ بھی اللہ کی گرفت میں آسکتی ہیں اور اگر ایسا ہوگیا تو پھر کوئی ان کو بچانے والا نہیں ہوگا۔
66:10 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 66:10
Al-Mukhtasar
10- اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے لیے اپنے دو نبیوں، نوح اور لوط علیہما السلام کی بیویوں کی مثال بیان کی ہے، جنھوں نے اللہ اور اس کے رسولوں کا انکار کیا، کہ مومنوں کے ساتھ ان کی رشتے داری انھیں کسی طرح فائدہ نہ دے گی۔ یقیناً وہ دونوں دو نیک بندوں کی بیویاں تھیں مگر ان دونوں نے اپنے خاوندوں سے خیانت کی، اس طرح کہ وہ لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکتی تھیں اور اپنی قوم کے کافروں کی مدد کرتی تھیں، چنانچہ انھیں اس بات نے کوئی نفع نہ دیا کہ وہ ان دو نیک بندوں کی بیویاں تھیں اور ان دونوں کو حکم دیا گیا کہ تم بھی باقی کافروں اور نافرمانوں کے ساتھ آگ میں داخل ہو جاؤ۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 561
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 561
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 562
آیت 66:10 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التحریم (التحريم). 114 میں سے سورت نمبر 66 · آیات کی تعداد: 12.
آیت 66:10 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 66:10 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 561 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 561 · نسخ مصحف (612 صفحات): 562.
آیت 66:10 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 66:10 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 66:10: حروف کی تعداد 119، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 66:10 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 66:10 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,239 ہے۔
سورۃ التحریم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التحریم: آیات کی تعداد 12۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 66 پر ہے۔
سورۃ التحریم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التحریم مدنی ہے۔
کیا آیت 66:10 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 66:10 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التحریم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 12 آیات اور 249 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔