سورۃ التحریم 66:12 التحريم
یہ سورۃ التحریم کی 12 آیات میں سے آیت 12 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5241، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 561 پر ہے۔
وَمَرۡيَمَ ٱبۡنَتَ عِمۡرَٰنَ ٱلَّتِيٓ أَحۡصَنَتۡ فَرۡجَهَا فَنَفَخۡنَا فِيهِ مِن رُّوحِنَا وَصَدَّقَتۡ بِكَلِمَٰتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهِۦ وَكَانَتۡ مِنَ ٱلۡقَٰنِتِينَ
اور (مثال بیان فرمائی) مریم بنت عمران کی1 جس نے اپنے ناموس کی حفاﻇت کی پھر ہم نے اپنی طرف سے اس میں جان پھونک دی اور (مریم) اس نے اپنے رب کی باتوں2 اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور عبادت گزاروں میں سے تھی.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 حضرت مریم علیہا السلام کے ذکر سے مقصود یہ بیان کرنا ہے کہ باوجود اس بات کے کہ وہ ایک بگڑی ہوئی قوم کے درمیان رہتی تھی، لیکن اللہ نے انہیں دنیا و آخرت میں شرف و کرامت سے سرفراز فرمایا اور تمام جہان کی عورتوں پر انہیں فضیلت عطا فرمائی۔
- 2 کلمات رب سے مراد شرائع الہی ہیں۔
- 3 یعنی ایسے لوگوں میں سے یا خاندان میں سے تھیں جو فرماں بردار عبادت گزار اور صلاح واطاعت میں ممتاز تھا حدیث میں ہے جنتی عورتوں میں سب سے افضل حضرت خدیجہ، حضرت فاطمہ، حضرت مریم اور فرعون کی بیوی آسیہ ہیں رضی اللہ عنھن۔(مسند احمد) ایک دوسری حدیث میں فرمایا مردوں میں تو کامل بہت ہوئے ہیں مگر عورتوں میں کامل صرف فرعون کی بیوی آسیہ مریم بنت عمران اور خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنھن ہیں اور عائشہ (رضي الله عنه) ا کی فضلیت عورتوں پر ایسے ہے جیسے ثرید کو تمام کھانوں پر فضلیت حاصل ہے۔ صحیح بخاری۔
66:12 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 66:12
Al-Mukhtasar
12- اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں پر ایمان لانے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے مریم بنت عمران کی مثال بیان کی ہے جنھوں نے بدکاری سے اپنی شرمگاہ کی حفاظت فرمائی تو اللہ تعالیٰ نے جبریل علیہ السلام کو حکم دیا کہ وہ ان میں پھونک مارے تو وہ اللہ کے حکم سے بغیر باپ کے عیسیٰ ابن مریم كو لے كر حاملہ ہوگئیں۔ انھوں نے اللہ کے احکام اور اس کے رسولوں پر نازل کی گئی کتابوں کی تصدیق کی اور وہ اللہ کے حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچ کر اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کرنے والی تھیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 561
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 561
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 562
آیت 66:12 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التحریم (التحريم). 114 میں سے سورت نمبر 66 · آیات کی تعداد: 12.
آیت 66:12 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 66:12 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 561 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 561 · نسخ مصحف (612 صفحات): 562.
آیت 66:12 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 66:12 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 66:12: حروف کی تعداد 76، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 66:12 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 66:12 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,241 ہے۔
سورۃ التحریم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التحریم: آیات کی تعداد 12۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 66 پر ہے۔
سورۃ التحریم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التحریم مدنی ہے۔
کیا آیت 66:12 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 66:12 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التحریم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 12 آیات اور 249 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔