مواد پر جائیں

سورۃ التحریم 66:4 التحريم

یہ سورۃ التحریم کی 12 آیات میں سے آیت 4 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5233، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 560 پر ہے۔

إِن تَتُوبَآ إِلَى ٱللَّهِ فَقَدۡ صَغَتۡ قُلُوبُكُمَاۖ وَإِن تَظَٰهَرَا عَلَيۡهِ فَإِنَّ ٱللَّهَ هُوَ مَوۡلَىٰهُ وَجِبۡرِيلُ وَصَٰلِحُ ٱلۡمُؤۡمِنِينَۖ وَٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ بَعۡدَ ذَٰلِكَ ظَهِيرٌ

(اے نبی کی دونوں بیویو!) اگر تم دونوں اللہ کے سامنے توبہ کرلو (تو بہت بہتر ہے1 ) یقیناً تمہارے دل جھک پڑے ہیں2 اور اگر تم نبی کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کرو گی پس یقیناً اس کا کارساز اللہ ہے اور جبریل ہیں اور نیک اہل ایمان اور ان کے علاوه فرشتے بھی مدد کرنے والے ہیں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یا تمہاری توبہ قبول کر لی جائے گی یہ شرط ان تتوبا کا جواب محذوف ہے۔
  2. 2 یعنی حق سے ہٹ گئے ہیں اور وہ ہے ان کا ایسی چیز پسند کرنا جو نبی (صلى الله عليه وسلم) کے لئے ناگوار تھی (فتح القدیر)۔
  3. 3 یعنی نبی (صلى الله عليه وسلم) کے مقابلے میں تم جتھہ بندی کروگی تو نبی کا کچھ نہیں بگاڑ سکو گی، اس لئے کہ نبی کا مددگار تو اللہ بھی ہے اور مومنین اور ملائکہ بھی۔

66:4 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التحریم
0/12
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التحریم 66:4 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 66:4

Al-Mukhtasar

4- (اے حفصہ اور عائشہ!) تم دونوں پر لازم ہے کہ توبہ کرو کیونکہ تم دونوں کے دل اس چیز کی محبت اور چاہت کی جانب مائل ہو گئے ہیں جو رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کو ناپسند تھی، یعنی لونڈی سے پرہیز اور اسے خود پر حرام کرنا۔ اگر تم نے دوبارہ آپ صلى اللہ عليہ وسلم کے خلاف ایکا کرنے پر اصرار کیا تو بلاشبہ اللہ تعالیٰ آپ صلى اللہ عليہ وسلم کا ولی و مددگار ہے۔ اسی طرح جبریل، اور نیک مومن بھی آپ صلى اللہ عليہ وسلم کے حمایتی اور مددگار ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی مدد کے بعد اس کے فرشتے بھی اس کے خلاف آپ کے مددگار ہیں جو آپ کو تکلیف دے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
21
مدینہ مصحف (604 صفحات)
560
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
560
نسخ مصحف (612 صفحات)
561
آیت 66:4 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التحریم (التحريم). 114 میں سے سورت نمبر 66 · آیات کی تعداد: 12.

آیت 66:4 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 66:4 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 560 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 560 · نسخ مصحف (612 صفحات): 561.

آیت 66:4 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 21.

آیت 66:4 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 66:4: حروف کی تعداد 89، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 66:4 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 66:4 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,233 ہے۔

سورۃ التحریم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التحریم: آیات کی تعداد 12۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 66 پر ہے۔

سورۃ التحریم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التحریم مدنی ہے۔

کیا آیت 66:4 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 66:4 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التحریم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 12 آیات اور 249 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play