مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
سورۃ کے بارے میں
سورۃ القارعہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 101 پر ہے، یہ مکی ہے اور اس کی آیات کی تعداد 11 ہے۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 600 سے شروع ہوتی ہے۔
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ٱلۡقَارِعَةُ
کھڑکھڑا دینے والی۔
مَا ٱلۡقَارِعَةُ
کیا1 ہے وه کھڑکھڑا دینے والی.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ بھی قیامت کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔ جیسے اس سے قبل اس کے متعدد نام گزر چکے ہیں، مثلاً، الْحَاقَّةُ، الطَّامَّةُ، الصَّاخَّةُ، الْغَاشِيَةُ، السَّاعَةُ، الْوَاقِعَة وغیرہ۔ الْقَارِعَةُ، اسے اس لئے کہتے ہیں۔ کہ یہ اپنی ہولناکیوں سے دلوں کو بیدار اور اللہ کے دشمنوں کو عذاب سے خبردار کر دے گی، جیسے دروازہ کھٹکھٹانے والا کرتا ہے۔
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡقَارِعَةُ
تجھے کیا معلوم کہ وه کھڑ کھڑا دینے والی کیا ہے.
يَوۡمَ يَكُونُ ٱلنَّاسُ كَٱلۡفَرَاشِ ٱلۡمَبۡثُوثِ
جس دن انسان بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہو جائیں گے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 فِرَاشٌ، مچھر اور شمع کے گرد منڈلانے والے پرندے وغیرہ۔ مَبْثُوثٌ، منتشر اور بکھرے ہوئے۔ یعنی قیامت والے دن انسان بھی پروانوں کی طرح پراگندہ اور بکھرے ہوئے ہوں گے۔
وَتَكُونُ ٱلۡجِبَالُ كَٱلۡعِهۡنِ ٱلۡمَنفُوشِ
اور پہاڑ دھنے ہوئے رنگین اون کی طرح ہو جائیں گے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 عِهْنٌ اس اون کو کہتے ہیں جو مختلف رنگوں کے ساتھ رنگی ہوئی ہو، مَنْفُوشٌ، دھنی ہوئی۔ یہ پہاڑوں کی وہ کیفیت بیان کی گئی ہے جو قیامت والے دن ان کی ہوگی۔ قرآن کریم میں پہاڑوں کی یہ کیفیت مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے، جس کی تفصیل پہلے گزرچکی ہے۔ اب آگے ان دو فریقوں کا اجمالی ذکر کیا جا رہا ہے جو قیامت والے دن اعمال کے اعتبار سے ہوں گے۔
فَأَمَّا مَن ثَقُلَتۡ مَوَٰزِينُهُۥ
پھر جس کے پلڑے بھاری ہوں گے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 مَوَازِينُ، مِيزَانٌ کی جمع ہے۔ ترازو، جس میں صحائف اعمال تولے جائیں گے۔ جیسا کہ اس کا ذکر سورۂ اعراف: 8، سورۂ کہف: 105 اور سورۂ انبیاء: 47 میں بھی گزرا ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ یہاں یہ میزان نہیں، موزون کی جمع ہے یعنی ایسے اعمال جن کی اللہ کے ہاں کوئی اہمیت اور خاص وزن ہوگا۔ ( فتح القدیر ) لیکن پہلا مفہوم ہی راجح اور صحیح ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جن کی نیکیاں زیادہ ہوں گی اور وزن اعمال کے وقت ان کی نیکیوں والا پلڑا بھاری ہو جائے گا۔
فَهُوَ فِي عِيشَةٖ رَّاضِيَةٖ
وه تو دل پسند آرام کی زندگی میں ہوگا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی ایسی زندگی، جس کو وہ صاحب زندگی پسند کرے گا۔
وَأَمَّا مَنۡ خَفَّتۡ مَوَٰزِينُهُۥ
اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی جس کی برائیاں نیکیوں پر غالب ہوں گی، اور برائیوں کا پلڑا بھاری اور نیکیوں کا ہلکا ہوگا۔
فَأُمُّهُۥ هَاوِيَةٞ
اس کا ٹھکانا ہاویہ ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 هَاوِيَةٌ جہنم کا نام ہے، اس کو ہاویہ اس لئے کہتے ہیں کہ جہنمی اس کی گہرائی میں گرے گا۔ اور اس کو ام ( ماں ) سے اس لئے تعبیر کیا کہ جس طرح انسان کے لئے ماں، جائےپناہ ہوتی ہے اسی طرح جہنمیوں کا ٹھکانہ جہنم ہوگا۔ بعض کہتے ہیں کہ ام کے معنی دماغ کے ہیں۔ جہنمی، جہنم میں سر کے بل ڈالے جائیں گے۔ ( ابن کثیر ) ۔
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا هِيَهۡ
تجھے کیا معلوم کہ وه کیا ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ استفہام اس کی ہولناکی اور شدت عذاب کو بیان کرنے کے لئے ہے کہ وہ انسان کے وہم وتصور سے بالا ہے، انسانی علوم اس کا احاطہ نہیں کر سکتے اور اس کی کنہ نہیں جان سکتے۔
نَارٌ حَامِيَةُۢ
وه تند وتیز آگ (ہے).1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 جس طرح حدیث میں ہے کہ انسان دنیامیں جو آگ جلاتا ہے، یہ جہنم کی آگ کا ستر واں حصہ ہے، جہنم کی اگ دنیا کی آگ سے 69 درجہ زیادہ ہے۔ (صحيح بخاري، كتاب بدء الخلق ، باب صفة النار وأنها مخلوقة ، مسلم كتاب الجنة، باب في شدة حر نار جهنم ) ایک اور حدیث میں ہے کہ ( آگ نے اپنے رب سے شکایت کی کہ میرا ایک حصہ دوسرے حصے کو کھائے جا رہا ہے، اللہ تعالیٰ نے اسے دو سانس لینے کی اجازت فرما دی۔ ایک سانس گرمی اور ایک سانس سردی میں پس جو سخت سردی ہوتی ہے یہ اس کا ٹھنڈا سانس ہے۔ اور نہایت سخت گرمی جو پڑتی ہے، وہ جہنم کا گرم سانس ہے)۔ (بخاری، کتاب وباب مذکور) ایک اور حدیث میں نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ”جب گرمی زیادہ سخت ہو تو نماز ٹھنڈی کرکے پڑھو، اس لئے کہ گرمی کی شدت جہنم کے جوش کی وجہ سے ہے“۔ (حوالہ مذکور، مسلم، کتاب المساجد ) ۔
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
مصحف میں سورۃ القارعہ
- نزول
- مکی
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 36
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 600
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 606
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 607
سورۃ القارعہ کے بارے میں سوالات
سورۃ القارعہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القارعہ: آیات کی تعداد 11۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 101 پر ہے۔
سورۃ القارعہ کس پارے میں ہے؟
سورۃ القارعہ: پارہ 30 (کل 30 پارے)۔
سورۃ القارعہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القارعہ مکی ہے۔
سورۃ القارعہ کس صفحے پر ہے؟
سورۃ القارعہ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں: 600۔ انڈو پاک مصحف (610 صفحات) میں: 606۔ نسخ مصحف (612 صفحات) میں: 607۔
سورۃ القارعہ میں کتنے الفاظ ہیں؟
سورۃ القارعہ: الفاظ کی تعداد 36، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے۔
سورۃ القارعہ میں کتنے عربی حروف ہیں؟
سورۃ القارعہ: حروف کی تعداد 158، اسی عثمانی متن سے، اعراب کے بغیر۔
سورۃ القارعہ قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
سورۃ القارعہ قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,158 سے آیت نمبر 6,168 تک ہے۔
کیا سورۃ القارعہ میں سجدے کی آیت ہے؟
نہیں۔ مدینہ مصحف میں سورۃ القارعہ پر سجدے کی کوئی علامت نہیں؛ 114 سورتوں میں سے 14 میں سجدے کی آیت ہے۔
کیا سورۃ القارعہ سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ سورۃ القارعہ کی تمام 11 آیات یہاں آیت بہ آیت، 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہیں، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القارعہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 11 آیات اور 36 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔
سورۃ القارعہ سنیں
- Mishary Alafasy مشاري العفاسي حفص عن عاصممرتل
- AbdulBaset (Murattal) عبدالباسط عبدالصمد حفص عن عاصممرتل
- AbdulBaset AbdulSamad عبدالباسط عبدالصمد حفص عن عاصممجود
- Minshawi (Murattal) محمد صديق المنشاوي حفص عن عاصممرتل
- As-Sudais عبدالرحمن السديس حفص عن عاصممرتل
- Abu Bakr ash-Shatri أبو بكر الشاطري حفص عن عاصممرتل