مواد پر جائیں
آیت بہ آیت

سورۃ کے بارے میں

سورۃ التکویر قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 81 پر ہے، یہ مکی ہے اور اس کی آیات کی تعداد 29 ہے۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 586 سے شروع ہوتی ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. إِذَا ٱلشَّمۡسُ كُوِّرَتۡ

    جب سورج لپیٹ لیا جائے گا.

  2. وَإِذَا ٱلنُّجُومُ ٱنكَدَرَتۡ

    اور جب ستارے بے نور ہو جائیں گی.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 دوسرا ترجمہ ہےجھڑ کر گر جائیں گے۔ یعنی آسمان پر ان کا وجود ہی نہیں رہے گا۔
  3. وَإِذَا ٱلۡجِبَالُ سُيِّرَتۡ

    اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی انہیں زمین سے اکھیڑ کر ہواؤں میں چلا دیا جائے گا اور وہ دھنی ہوئی روئی کی طرح اڑیں گے۔
  4. وَإِذَا ٱلۡعِشَارُ عُطِّلَتۡ

    اور جب دس ماه کی حاملہ اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 عِشَارٌ ، عُشَراءُ کی جمع ہے، حمل والیاں یعنی گابھن اونٹیناں، جب ان کا حمل دس مہینوں کا ہو جاتا ہےتو عربوں میں یہ بہت نفیس اور قیمتی سمجھیں جاتی تھیں۔ جب قیامت برپا ہوگی تو ایسا ہولناک منظر ہوگا کہ اگر کسی کے پاس اس قسم کی قیمتی اونٹنی بھی ہوں گی تو وہ ان کی بھی پروا نہیں کرے گا۔
  5. وَإِذَا ٱلۡوُحُوشُ حُشِرَتۡ

    اور جب وحشی جانور اکھٹے کیے جائیں گے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی انہیں بھی قیامت والے دن جمع کیا جائے گا۔
  6. وَإِذَا ٱلۡبِحَارُ سُجِّرَتۡ

    اور جب سمندر بھڑکائے جائیں گے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی ان میں اللہ کے حکم سے آگ بھڑک اٹھے گی۔
  7. وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتۡ

    اور جب جانیں (جسموں سے) ملا دی جائیں گی.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 اس کے کئی مفہوم بیان کئے گئے ہیں۔ زیادہ قرین قیاس یہ معلوم ہوتاہے کہ ہر انسان کو اس کے ہم مذہب وہم مشرب کےساتھ ملا دیا جائے گا۔ مومن کو مومنوں کےساتھ اور بدکو بدوں کے ساتھ، یہودی کو یہودیوں کے ساتھ اور عیسائی کو عیسائیوں کے ساتھ، وَعَلَى هَذَا الْقِيَاسِ ۔
  8. وَإِذَا ٱلۡمَوۡءُۥدَةُ سُئِلَتۡ

    اور جب زنده گاڑی ہوئی لڑکی سے سوال کیا جائے گا.

  9. بِأَيِّ ذَنۢبٖ قُتِلَتۡ

    کہ کس گناه کی وجہ سے وه قتل کی گئی؟1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 اس طرح دراصل قاتل کو سرزنش کی جائے گی کیونکہ اصل مجرم تو وہی ہوگا نہ کہ موءدۃ جس سے بظاہر سوال ہوگا۔
  10. وَإِذَا ٱلصُّحُفُ نُشِرَتۡ

    اور جب نامہٴ اعمال کھول دیئے جائیں گے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 موت کے وقت یہ صحیفے لپیٹ دیئے جاتے ہیں، پھر قیامت والے دن حساب کےلئے کھول دیئے جائیں گے، جنہیں ہر شخص دیکھ لے گا بلکہ ہاتھوں میں پکڑا دیئے جائیں گے ۔
  11. وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ كُشِطَتۡ

    اور جب آسمان کی کھال اتار لی جائے گی.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی وہ اس طرح ادھیڑ دیئے جائیں گےجس طرح چھت ادھیڑ دی جاتی ہے۔
  12. وَإِذَا ٱلۡجَحِيمُ سُعِّرَتۡ

    اور جب جہنم بھڑکائی جائے گی.

  13. وَإِذَا ٱلۡجَنَّةُ أُزۡلِفَتۡ

    اور جب جنت نزدیک کر دی جائے گی.

  14. عَلِمَتۡ نَفۡسٞ مَّآ أَحۡضَرَتۡ

    تو اس دن ہر شخص جان لے گا جو کچھ لے کر آیا ہوگا.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یہ جواب ہے یعنی جب مذکورہ امور ظہور پذیر ہوں گے، جن میں سے پہلے چھ امور کا تعلق دنیا سے ہے اور دوسرے چھ امور کا آخرت سے۔ اس وقت ہر ایک کے سامنے اس کی حقیقت آجائے گی۔
  15. فَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلۡخُنَّسِ

    میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے.

  16. ٱلۡجَوَارِ ٱلۡكُنَّسِ

    چلنے پھرنے والے چھپنے والے ستاروں کی.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 اس سے مراد ستارے خُنَّسٌ، خَنَسَ سے ہے جس کے معنی پیچھےہٹنے کے ہیں۔ یہ ستارے دن کے وقت اپنے منظر سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں اور نظر نہیں آتے۔ اور یہ زخل، مشتری، مریخ، زہرہ، عطارد ہیں، یہ خاص طور پر سورج کے رخ پر ہوتے ہیں بعض کہتے ہیں کہ سارے ہی ستارےمراد ہیں، کیوں کہ سب ہی اپنے غائب ہونے کی جگہ پر غائب ہو جاتے ہیں یا دن کو چھپے رہتے ہیں الْجَوَارِ چلنے والے، الْكُنَّسِ چھپ جانے والے، جیسے ہرن اپنے مکان اور مسکن میں چھپ جاتا ہے۔
  17. وَٱلَّيۡلِ إِذَا عَسۡعَسَ

    اور رات کی جب جانے لگے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 عَسْعَسَ، اضداد میں سے ہے، یعنی آنے اور جانے دونوں معنوں میں اس کا استعمال ہوتا ہے، تاہم یہاں جانے کے معنی میں ہے۔
  18. وَٱلصُّبۡحِ إِذَا تَنَفَّسَ

    اور صبح کی جب چمکنے لگے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی جب اس کا ظہور وطلوع ہو جائے، یا وہ پھٹ اور نکل آئے۔
  19. إِنَّهُۥ لَقَوۡلُ رَسُولٖ كَرِيمٖ

    یقیناً یہ ایک بزرگ رسول کا کہا ہوا ہے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 اس لئے وہ اسے اللہ کی طرف لے کر آیا ہے۔ مراد حضرت جبرائیل (عليه السلام) ہیں۔
  20. ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي ٱلۡعَرۡشِ مَكِينٖ

    جو قوت واﻻ ہے1 ، عرش والے (اللہ) کے نزدیک بلند مرتبہ ہے.

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی جو کام اس کےسپرد کیاجائے،اسے پوری قوت سے کرتا ہے۔
  21. مُّطَاعٖ ثَمَّ أَمِينٖ

    جس کی (آسمانوں میں) اطاعت کی جاتی ہے اورامین1 ہے.

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی فرشتوں کے درمیان اس کی اطاعت کی جاتی ہے۔ وہ فرشتوں کا مرجع اور مطاع ہے نیز وحی کےسلسلے میں امین ہے۔
  22. وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجۡنُونٖ

    اور تمہارا ساتھی دیوانہ نہیں ہے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یہ خطاب اہل مکہ سے ہے اور صاحب مراد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) ہیں۔ یعنی تم جو گمان رکھتے ہو کہ تمہارا ہم نسب اور ہم وطن ساتھ ساتھی، ( محمد صلى الله عليه وسلم) دیوانہ ہے ۔ نعوذ باللہ ۔ ایسا نہیں ہے، ذرا قرآن پڑھ کر تو دیکھوکہ کیا کوئی دیوانہ ایسے معارف وحقائق بیان کر سکتا ہے اور گزشتہ قوموں کے صحیح صحیح حالات بتلا سکتا ہے جو اس قرآن میں بیان کئے گئے ہیں۔
  23. وَلَقَدۡ رَءَاهُ بِٱلۡأُفُقِ ٱلۡمُبِينِ

    اس نے اس (فرشتے) کو آسمان کے کھلے کنارے پر دیکھا بھی ہے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یہ پہلے ذکر گزر چکا ہے کہ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے حضرت جبرائیل کو دو مرتبہ ان کی اصل حالت میں دیکھا ہے، جن میں سے ایک کا یہاں ذکر ہے۔ یہ ابتدائے نبوت کا واقعہ ہے، اس وقت حضرت جبرائیل (عليه السلام) کے چھ سو پر تھے، جنہوں نے آسمان کے کناروں کو بھر دیا تھا۔ دوسری مرتبہ معراج کے موقعے پر دیکھا۔ جیسا کہ سورۂ نجم میں تفصیل گزر چکی ہے۔
  24. وَمَا هُوَ عَلَى ٱلۡغَيۡبِ بِضَنِينٖ

    اور یہ غیب کی باتوں کو بتلانے میں بخیل بھی نہیں.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یہ نبی (صلى الله عليه وسلم) کی بابت وضاحت کی جا رہی ہے کہ آپ کو جن باتوں کی اطلاع دی جاتی ہے، جو احکام وفرائض آپ کو بتلائے جاتے ہیں، ان میں سےکوئی بات آپ اپنے پاس نہیں رکھتے بلکہ فریضۂ رسالت کی ذمے داریوں کا احساس کرتے ہوئے ہر بات اور ہر حکم لوگوں تک پہنچا دیتے ہیں۔
  25. وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَيۡطَٰنٖ رَّجِيمٖ

    اور یہ قرآن شیطان مردود کا کلام نہیں.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 جس طرح نجومیوں کے پاس شیطان آتے ہیں اور آسمانوں کی بعض چوری چھپی باتیں ادھوری شکل میں انہیں بتلا دیتے ہیں۔ قرآن ایسا نہیں ہے۔
  26. فَأَيۡنَ تَذۡهَبُونَ

    پھر تم کہاں جا رہے ہو.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی کیوں اس سےاعراض کرتے ہو ؟ اور اس کی اطاعت نہیں کرتے ؟
  27. إِنۡ هُوَ إِلَّا ذِكۡرٞ لِّلۡعَٰلَمِينَ

    یہ تو تمام جہان والوں کے لئے نصیحت نامہ ہے.

  28. لِمَن شَآءَ مِنكُمۡ أَن يَسۡتَقِيمَ

    (بالخصوص) اس کے لئے جو تم میں سے سیدھی راه پر چلنا چاہے.

  29. وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

    اور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاه سکتے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی تمہاری چاہت ، اللہ کی توفیق پر منحصر ہے، جب تک تمہاری چاہت کے ساتھ اللہ کی مشیت اور اس کی توفیق بھی شامل نہیں ہوگی، اس وقت تک تم سیدھا راستہ بھی اختیار نہیں کر سکتے۔ یہ وہی مضمون ہے جو إِنَّكَ لا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ (القصص: 56) وغیرہ آیات میں بیان ہوا ہے۔
0/29
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التکویر 0:00 0:00

مصحف میں سورۃ التکویر

نزول
مکی
پارہ
30
الفاظ کی تعداد
104
مدینہ مصحف (604 صفحات)
586
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
590-591
نسخ مصحف (612 صفحات)
591-592

سورۃ التکویر کے بارے میں سوالات

سورۃ التکویر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التکویر: آیات کی تعداد 29۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 81 پر ہے۔

سورۃ التکویر کس پارے میں ہے؟

سورۃ التکویر: پارہ 30 (کل 30 پارے)۔

سورۃ التکویر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التکویر مکی ہے۔

سورۃ التکویر کس صفحے پر ہے؟

سورۃ التکویر مدینہ مصحف (604 صفحات) میں: 586۔ انڈو پاک مصحف (610 صفحات) میں: 590-591۔ نسخ مصحف (612 صفحات) میں: 591-592۔

سورۃ التکویر میں کتنے الفاظ ہیں؟

سورۃ التکویر: الفاظ کی تعداد 104، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے۔

سورۃ التکویر میں کتنے عربی حروف ہیں؟

سورۃ التکویر: حروف کی تعداد 431، اسی عثمانی متن سے، اعراب کے بغیر۔

سورۃ التکویر قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

سورۃ التکویر قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,801 سے آیت نمبر 5,829 تک ہے۔

کیا سورۃ التکویر میں سجدے کی آیت ہے؟

نہیں۔ مدینہ مصحف میں سورۃ التکویر پر سجدے کی کوئی علامت نہیں؛ 114 سورتوں میں سے 14 میں سجدے کی آیت ہے۔

کیا سورۃ التکویر سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ سورۃ التکویر کی تمام 29 آیات یہاں آیت بہ آیت، 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہیں، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التکویر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 29 آیات اور 104 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

سورۃ التکویر سنیں

قرآن کے قاری

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play