سورۃ الطلاق 65:2
یہ سورۃ الطلاق کی 12 آیات میں سے آیت 2 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5219، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 558 پر ہے۔
فَإِذَا بَلَغۡنَ أَجَلَهُنَّ فَأَمۡسِكُوهُنَّ بِمَعۡرُوفٍ أَوۡ فَارِقُوهُنَّ بِمَعۡرُوفٖ وَأَشۡهِدُواْ ذَوَيۡ عَدۡلٖ مِّنكُمۡ وَأَقِيمُواْ ٱلشَّهَٰدَةَ لِلَّهِۚ ذَٰلِكُمۡ يُوعَظُ بِهِۦ مَن كَانَ يُؤۡمِنُ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأٓخِرِۚ وَمَن يَتَّقِ ٱللَّهَ يَجۡعَل لَّهُۥ مَخۡرَجٗا
پس جب یہ عورتیں اپنی عدت پوری کرنے کے قریب پہنچ جائیں تو انہیں یا تو قاعده کے مطابق اپنے نکاح میں رہنے دو یا دستور کے مطابق انہیں الگ کر دو1 اور آپس میں سے دو عادل شخصوں کو گواه کر لو2 اور اللہ کی رضامندی کے لیے ٹھیک ٹھیک گواہی دو3۔ یہی ہے وه جس کی نصیحت اسے کی جاتی ہے جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اور جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کے لیے چھٹکارے کی شکل نکال دیتا ہے.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 مطلقہ مدخولہ کی عدت تین حیض ہے۔ اگر رجوع کرنا مقصود ہو تو عدت ختم ہونے سے پہلے پہلے رجوع کر لو۔ بصورت دیگر انہیں معروف کے مطابق اپنے سے جدا کر دو۔
- 2 اس رجعت اور بعض کے نزدیک طلاق پر گواہ کرلو۔ یہ امر وجوب کے لیے نہیں، استحباب کے لیے ہے۔ یعنی گواہ بنا لینا بہتر ہے تاہم ضروری نہیں۔
- 3 یہ تاکید گواہوں کو ہے کہ وہ کسی کی رو رعایت اور لالچ کے بغیر صحیح صحیح گواہی دیں۔
- 4 یعنی شدائد اور آزمائشوں سے نکلنے کی سبیل پیدا فرما دیتا ہے۔
65:2 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 65:2
Al-Mukhtasar
2- پھر جب وہ اپنی عدت ختم ہونے کے قریب ہوں تو چاہت اور حسنِ معاشرت کے ساتھ ان سے رجوع کر لو یا رجوع نہ کر کے انھیں ان کے حال پر چھوڑ دو یہاں تک کہ ان کی عدت گزر جائے اور وہ خود مختار ہو جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے جو حقوق ہیں، وہ بھی پورے کرو۔ اور جب تم ان سے رجوع کرنے کا ارادہ کرو یا انھیں جدا کرنے کا، تو کسی قسم کے اختلاف سے بچنے کے لیے اپنے میں سے دو عدل و انصاف والے گواہ مقرر کر لو۔ اے گواہو! تم یہ گواہی اللہ تعالیٰ کی رضا تلاش کرنے کی خاطر دو۔ ان مذکورہ احکام کے ذریعے سے اسے نصیحت کی جاتی ہے جو اللہ تعالیٰ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے کیونکہ وعظ و نصیحت سے وہی نفع حاصل کرتا ہے۔ جو شخص اللہ تعالیٰ کے حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچ کر اس سے ڈر گیا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہر اس مشکل اور تنگی سے نکلنے کی کوئی صورت پیدا کر دے گا جو اسے پیش آئے گی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 30
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 558
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 558
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 559
آیت 65:2 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الطلاق. 114 میں سے سورت نمبر 65 · آیات کی تعداد: 12.
آیت 65:2 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 65:2 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 558 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 558 · نسخ مصحف (612 صفحات): 559.
آیت 65:2 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 30.
آیت 65:2 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 65:2: حروف کی تعداد 131، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 65:2 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 65:2 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,219 ہے۔
سورۃ الطلاق میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الطلاق: آیات کی تعداد 12۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 65 پر ہے۔
سورۃ الطلاق مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الطلاق مدنی ہے۔
کیا آیت 65:2 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 65:2 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الطلاق کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 12 آیات اور 287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔