سورۃ التوبہ 9:111 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 111 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1346، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 204 پر ہے۔
۞ إِنَّ ٱللَّهَ ٱشۡتَرَىٰ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ أَنفُسَهُمۡ وَأَمۡوَٰلَهُم بِأَنَّ لَهُمُ ٱلۡجَنَّةَۚ يُقَٰتِلُونَ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ فَيَقۡتُلُونَ وَيُقۡتَلُونَۖ وَعۡدًا عَلَيۡهِ حَقّٗا فِي ٱلتَّوۡرَىٰةِ وَٱلۡإِنجِيلِ وَٱلۡقُرۡءَانِۚ وَمَنۡ أَوۡفَىٰ بِعَهۡدِهِۦ مِنَ ٱللَّهِۚ فَٱسۡتَبۡشِرُواْ بِبَيۡعِكُمُ ٱلَّذِي بَايَعۡتُم بِهِۦۚ وَذَٰلِكَ هُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ
بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں سے ان کی جانوں کو اور ان کے مالوں کو اس بات کے عوض میں خرید لیا ہے کہ ان کو جنت ملے گی1 ۔ وه لوگ اللہ کی راه میں لڑتے ہیں جس میں قتل کرتے ہیں اور قتل کیے جاتے ہیں، اس پر سچا وعده کیا گیا ہے تورات میں اور انجیل میں اور قرآن میں اور اللہ سے زیاده اپنے عہد کو کون پورا کرنے واﻻ ہے2، تو تم لوگ اپنی اس بیع پر جس کا تم نے معاملہ ٹھہرایا ہے خوشی مناؤ3،اور یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یہ اللہ کے ایک خاص فضل و کرم کا بیان ہے کہ اس نے مومنوں کو، ان کی جان و مال کے عوض، جو انہوں نے اللہ کی راہ میں خرچ کیے، جنت عطا فرما دی، جب کہ یہ جان و مال بھی اسی کا عطیہ ہے۔ پھر قیمت اور معاوضہ بھی جو عطا کیا یعنی جنت وہ نہایت ہی بیش قیمت ہے۔
- 2 یہ اسی سودے کی تاکید ہے کہ اللہ تعالٰی نے سچا وعدہ پچھلی کتابوں میں بھی اور قرآن میں بھی کیا ہے۔ اور اللہ سے زیادہ عہد کو پورا کرنے والا کون ہو سکتا ہے۔
- 3 یہ مسلمانوں کو کہا جا رہا ہے لیکن یہ خوشی اسی وقت منائی جاسکتی ہے جب مسلمان کو بھی یہ سودا منظور ہو۔ یعنی اللہ کی راہ میں جان و مال کی قربانی سے انہیں دریغ نہ ہو۔
9:111 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:111
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے جہاد سے پیچھے رہ جانے والے منافقوں کی رسوائیوں اور ذلتوں کا ذکر کیا تو اپنی راہ میں جہاد کرنے والوں کے اجر کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:
111- بلاشبہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اہلِ ایمان پر فضل و احسان کرتے ہوئے ان سے ان کی جانیں نہایت مہنگے داموں، یعنی جنت کے بدلے خرید لی ہیں، حالانکہ وہ خود ہی ان کا مالک ہے۔ اس طرح کہ وہ اللہ کے دین کی سربلندی کے لیے کافروں سے لڑتے اور انھیں قتل کرتے ہیں اور وہ کافر انھیں شہید کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان سے مذکورہ سچا وعدہ کیا ہے جس کا ذکر موسیٰ علیہ السلام کی کتاب تورات، عیسیٰ علیہ السلام کی کتاب انجیل اور محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کی کتاب قرآن مجید میں بھی ہے اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے بڑھ کر کوئی اپنا وعدہ پورا کرنے والا نہیں، لہٰذا اے ایمان والو! یہ سودا جو تم نے اللہ تعالیٰ سے کیا ہے، اس پر خوش ہو جاؤ۔ یقیناً تم نے بہت نفع بخش سودا کیا ہے۔ اور یہ تجارت ہی عظیم کامیابی ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 37
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 204
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 204
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 205
آیت 9:111 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:111 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 9:111 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 204 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 204 · نسخ مصحف (612 صفحات): 205.
آیت 9:111 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 37.
آیت 9:111 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:111: حروف کی تعداد 173، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:111 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:111 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,346 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:111 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:111 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔