سورۃ التوبہ 9:112 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 112 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1347، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 205 پر ہے۔
ٱلتَّٰٓئِبُونَ ٱلۡعَٰبِدُونَ ٱلۡحَٰمِدُونَ ٱلسَّٰٓئِحُونَ ٱلرَّٰكِعُونَ ٱلسَّٰجِدُونَ ٱلۡأٓمِرُونَ بِٱلۡمَعۡرُوفِ وَٱلنَّاهُونَ عَنِ ٱلۡمُنكَرِ وَٱلۡحَٰفِظُونَ لِحُدُودِ ٱللَّهِۗ وَبَشِّرِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
وه ایسے ہیں جو توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، حمد کرنے والے، روزه رکھنے والے، (یا راه حق میں سفر کرنے والے) رکوع اور سجده کرنے والے، نیک باتوں کی تعلیم کرنے والے اور بری باتوں سے باز رکھنے والے اور اللہ کی حدوں کا خیال رکھنے والے ہیں1 اور ایسے مومنین کو آپ خوشخبری سنا دیجئے؟2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہ انہیں مومنین کی مزید صفات بیان کی جا رہی ہیں جن کی جانوں اور مالوں کا سودا اللہ نے کر لیا ہے، وہ توبہ کرنے والے، یعنی گناہوں اور فواحش سے بچتے اور اپنے رب کی عبادت کرنے والے، زبان سے اللہ کی حمد اور ثنا بیان کرنے والے اور دیگر ان صفات کے حامل ہیں جو آیت میں مذکور ہیں۔ سیاحت سے مراد اکثر مفسرین نے روزے لیے ہیں اور اسی کو ابن کثیر نے صحیح ترین اور مشہور ترین قول قرار دیا ہے۔ اور بعض نے اس سے جہاد مراد لیا ہے۔ تاہم سیاحت سے زمین کی سیاحت مراد نہیں ہے جس طرح کہ بعض لوگوں نے سمجھا ہے۔ اسی طرح اللہ کی عبادت کے لیے پہاڑوں کی چوٹیوں غاروں اور سنسان بیابانوں میں جاکر ڈیرے لگا لینا بھی اس سے مراد نہیں ہے۔ کیونکہ یہ رہبانیت اور جوگی پن کا ایک حصہ ہے جو اسلام میں نہیں ہے۔ البتہ فتنوں کے ایام میں اپنے دین کو بچانے کے لیے شہروں اور آبادیوں کو چھوڑ کر جنگلوں اور بیابانوں میں جاکر رہنے کی اجازت حدیث میں دی گئی ہے۔ (صحیح بخاری۔ کتاب الایمان، باب من الدین الفرار من الفتن و کتاب الفتن باب التعرب۔ ای السکنی مع الاعراب۔ فی الفتنة)
- 2 مطلب یہ ہے کہ مومن کامل وہ ہے جو قول اور عمل اسلام کی تعلیمات کا عمدہ نمونہ ہو اور ان چیزوں سے بچنے والا ہو جن سے اللہ نے اسے روک دیا ہے اور یوں اللہ کی حدوں کو پامال نہیں، بلکہ ان کی حفاظت کرنے والا ہو۔ ایسے ہی کامل مومن خوشخبری کے مستحق ہیں یہ وہ بات ہے جسے قرآن میں «اٰ مَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ» کے الفاظ میں بار بار بیان کیا گیا ہے۔ یہاں اعمال صالحہ کی قدرے تفصیل بیان کر دی گئی ہے۔
9:112 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:112
Al-Mukhtasar
112- یہ انعام پانے والے لوگ ہی ہیں جو اللہ تعالیٰ کی ناپسندیدگی اور ناراضی والے کام چھوڑ کر اس کی رضا اور خوشنودی کے کام کرنے والے ہیں۔ وہ جنھوں نے اللہ سے ڈرتے اور تواضع اختیار کرتے ہوئے عاجزی اپنائی اور اس کی اطاعت میں سنجیدہ ہیں۔ وہ بہر حال اللہ کی تعریف کرنے والے ہیں، روزے رکھنے والے ہیں، نماز پڑھنے والے ہیں۔ جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) نے حکم دیا ہے، وہی حکم دینے والے ہیں اور جس بات سے اللہ اور اس کے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) نے روکا ہے، اس سے منع کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے حکموں کی پیروی کر کے اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے رک کر ان کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان صفات کے حامل اہلِ ایمان کو دنیا و آخرت میں خوش کن سلوک کی خبر دے دیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 205
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 205
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 206
آیت 9:112 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:112 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 9:112 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 205 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 205 · نسخ مصحف (612 صفحات): 206.
آیت 9:112 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 9:112 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:112: حروف کی تعداد 102، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:112 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:112 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,347 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:112 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:112 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔