مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:18 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 18 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1253، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 189 پر ہے۔

إِنَّمَا يَعۡمُرُ مَسَٰجِدَ ٱللَّهِ مَنۡ ءَامَنَ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأٓخِرِ وَأَقَامَ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَى ٱلزَّكَوٰةَ وَلَمۡ يَخۡشَ إِلَّا ٱللَّهَۖ فَعَسَىٰٓ أُوْلَٰٓئِكَ أَن يَكُونُواْ مِنَ ٱلۡمُهۡتَدِينَ

اللہ کی مسجدوں کی رونق وآبادی تو ان کے حصے میں ہے جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہوں، نمازوں کے پابند ہوں، زکوٰة دیتے ہوں، اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرتے ہوں، توقع ہے کہ یہی لوگ یقیناً ہدایت یافتہ ہیں۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 جس طرح حدیث میں بھی ہے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: «إِذَا رَأَيْتُمُ الرَّجُلَ يَعْتَادُ الْمَسْجِدَ، فَاشْهَدُوا لَهُ بِالإِيمَانِ» (ترمذي ، تفسير سورة التوبة) ”جب تم دیکھو کہ ایک آدمی مسجد میں پابندی سے آتا ہے تو تم اس کے ایمان کی گواہی دو“۔ قرآن کریم میں یہاں بھی ایمان باللہ اور ایمان بالآخرت کے بعد جن اعمال کا ذکر کیا گیا ہے، وہ نماز زکٰو ۃ اور خشیت الٰہی ہے، جس سے نماز، زکٰو ۃ اور تقویٰ کی اہمیت واضح ہے۔

9:18 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:18 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:18

Al-Mukhtasar

18- بلاشبہ مسجدیں آباد کرنا اور ان کی ذمہ داریاں نبھانا تو اس شخص کے شایان شان ہے جو اکیلے اللہ تعالیٰ پر ایمان لایا، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا، قیامت پر ایمان لایا، نماز قائم کی، اپنے مال کی زکاۃ ادا کی اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے سوا کسی سے نہ ڈرا۔ تو ایسے ہی لوگوں کے متعلق امید ہے کہ وہ سیدھی راہ کی طرف ہدایت پائیں گے۔ جہاں تک مشرکوں کا تعلق ہے، وہ تو اس سے کوسوں دور ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
189
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
189
نسخ مصحف (612 صفحات)
190
آیت 9:18 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:18 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:18 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 189 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 189 · نسخ مصحف (612 صفحات): 190.

آیت 9:18 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 9:18 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:18: حروف کی تعداد 100، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:18 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:18 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,253 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:18 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:18 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play