مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:38 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 38 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1273، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 193 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مَا لَكُمۡ إِذَا قِيلَ لَكُمُ ٱنفِرُواْ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ ٱثَّاقَلۡتُمۡ إِلَى ٱلۡأَرۡضِۚ أَرَضِيتُم بِٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا مِنَ ٱلۡأٓخِرَةِۚ فَمَا مَتَٰعُ ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا فِي ٱلۡأٓخِرَةِ إِلَّا قَلِيلٌ

اے ایمان والو! تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ چلو اللہ کے راستے میں کوچ کرو تو تم زمین سے لگے جاتے ہو۔ کیا تم آخرت کے عوض دنیا کی زندگانی پر ہی ریجھ گئے ہو۔ سنو! دنیا کی زندگی تو آخرت کے مقابلے میں کچھ یونہی سی ہے۔

9:38 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:38 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:38

Al-Mukhtasar

38- اے اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانے اور اس کی شریعت پر عمل کرنے والو! تمھارا کیا معاملہ ہے کہ جب تمھیں تمھارے دشمنوں سے لڑنے کے لیے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کا کہا جاتا ہے تو تم سست پڑ جاتے ہو اور اپنے گھروں میں جم کر بیٹھ جاتے ہو؟ کیا تم آخرت کی دائمی نعمتوں کے مقابلے میں، جو اللہ تعالیٰ نے اپنی راہ میں جہاد کرنے والوں کے لیے تیار کررکھی ہیں، دنیاوی زندگی کے ختم ہو جانے والے ساز و سامان اور عارضی لذتوں پر ریجھ گئے ہو؟ آخرت کے مقابلے میں دنیاوی زندگی کا فائدہ نہایت حقیر ہے۔ عقل مند آدمی ایک فنا ہونے والی اور حقیر چیز کو ہمیشہ باقی رہنے والی اور عظیم چیز پر کیسے ترجیح دے سکتا ہے؟

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
28
مدینہ مصحف (604 صفحات)
193
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
193
نسخ مصحف (612 صفحات)
194
آیت 9:38 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:38 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:38 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 193 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 193 · نسخ مصحف (612 صفحات): 194.

آیت 9:38 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 28.

آیت 9:38 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:38: حروف کی تعداد 121، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:38 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:38 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,273 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:38 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:38 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play