سورۃ التوبہ 9:39 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 39 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1274، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 193 پر ہے۔
إِلَّا تَنفِرُواْ يُعَذِّبۡكُمۡ عَذَابًا أَلِيمٗا وَيَسۡتَبۡدِلۡ قَوۡمًا غَيۡرَكُمۡ وَلَا تَضُرُّوهُ شَيۡـٔٗاۗ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٌ
اگر تم نے کوچ نہ کیا تو تمہیں اللہ تعالیٰ دردناک سزا دے گا اور تمہارے سوا اور لوگوں کو بدل ﻻئے گا، تم اللہ تعالی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے1 اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 روم کے عیسائی بادشاہ ہرقل کے بارے میں اطلاع ملی کہ وہ مسلمانوں کے خلاف لڑائی کی تیاری کر رہا ہے چنانچہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بھی اس کے لئے تیاری کا حکم دے دیا۔ یہ شوال سن 9/ ہجری کا واقعہ ہے۔ موسم سخت گرمی کا تھا اور سفر بہت لمبا تھا۔ بعض مسلمانوں اور منافقین پر یہ حکم گراں گزرا، جس کا اظہار اس آیت میں کیا گیا ہے اور انہیں زجر و توبیخ کی گئی ہے۔ یہ جنگ تبوک کہلاتی ہے جو حقیقت میں ہوئی نہیں۔ 20 روز مسلمان ملک شام کے قریب تبوک میں رہ کر واپس آگئے۔ اس کو جیش العسرۃ کہا جاتا ہے کیونکہ اس لمبے سفر میں اس لشکر کو کافی دقتوں اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ”اثَّاقَلْتُمْ“ یعنی سستی کرتے اور پیچھے رہنا چاہتے ہو۔ اس کا مظاہرہ بعض لوگوں کی طرف سے ہوا لیکن اس کو منسوب سب کی طرف کر دیا گیا (فتح القدیر)
9:39 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:39
Al-Mukhtasar
39- اے ایمان والو! اگر تم دشمن سے لڑائی کرنے کے لیے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے نہ نکلے تو تم پر اللہ تعالیٰ کا قہر نازل ہوگا اور تم ذلت وغیرہ کی سزا پاؤ گے اور اللہ تعالیٰ تمھاری جگہ اور لوگ لے آئے گا جو اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار ہوں گے۔ انھیں جب جہاد کے لیے نکلنے کو کہا جائے گا تو وہ نکلیں گے۔ تم اس کے حکم کی مخالفت کر کے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے کیونکہ وہ تم سے بے نیاز ہے اور تم اس کے محتاج ہو۔ یقیناً اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔ اسے کوئی چیز بے بس نہیں کر سکتی۔ وہ تمھارے بغیر بھی اپنے دین اور اپنے نبی کی مدد کرنے پر قادر ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 10
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 193
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 193
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 194
آیت 9:39 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:39 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 10.
آیت 9:39 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 193 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 193 · نسخ مصحف (612 صفحات): 194.
آیت 9:39 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 9:39 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:39: حروف کی تعداد 70، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:39 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:39 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,274 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:39 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:39 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔