مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:37 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 37 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1272، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 193 پر ہے۔

إِنَّمَا ٱلنَّسِيٓءُ زِيَادَةٞ فِي ٱلۡكُفۡرِۖ يُضَلُّ بِهِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يُحِلُّونَهُۥ عَامٗا وَيُحَرِّمُونَهُۥ عَامٗا لِّيُوَاطِـُٔواْ عِدَّةَ مَا حَرَّمَ ٱللَّهُ فَيُحِلُّواْ مَا حَرَّمَ ٱللَّهُۚ زُيِّنَ لَهُمۡ سُوٓءُ أَعۡمَٰلِهِمۡۗ وَٱللَّهُ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلۡكَٰفِرِينَ

مہینوں کا آگے پیچھے کر دینا کفر کی زیادتی ہے1 اس سے وه لوگ گمراہی میں ڈالے جاتے ہیں جو کافر ہیں۔ ایک سال تو اسے حلال کر لیتے ہیں اور ایک سال اسی کو حرمت واﻻ کر لیتے ہیں، کہ اللہ نے جو حرمت رکھی ہے اس کے شمار میں تو موافقت کر لیں2 پھر اسے حلال بنا لیں جسے اللہ نے حرام کیا ہے انہیں ان کے برے کام بھلے دکھادیئے گئے ہیں اور قوم کفار کی اللہ رہنمائی نہیں فرماتا۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 ”نَسِيءٌ“ کے معنی پیچھے کرنے کے ہیں۔ عربوں میں بھی حرمت والے مہینوں میں قتال و جدال اور لوٹ مار کو سخت ناپسندیدہ سمجھا جاتا تھا۔ لیکن مسلسل تین مہینے، ان کی حرمت کو ملحوظ رکھتے ہوئے، قتل و غارت سے اجتناب، ان کے لئے بہت مشکل تھا۔ اس لئے اس کا حل انہوں نے یہ نکال رکھا تھا جس حرمت والے مہینے میں قتل و غارت کرنا چاہتے اس میں وہ کر لیتے اور اعلان کر دیتے کہ اس کی جگہ فلاں مہینہ حرمت والا ہوگا مثلًا محرم کے مہینے کی حرمت توڑ کر اس کی جگہ صفر کو حرمت والا مہینہ قرار دے دیتے۔اس طرح حرمت والے مہینوں میں وہ تقدیم و تاخیر اور ادل بدل کرتے رہتے تھے۔ اس کو نَسِيءٌ کہا جاتا تھا۔ اللہ تعالٰی نے اس کی بابت فرمایا کہ یہ کفر میں زیادتی ہے کیونکہ اس کا ادل بدل مقصود لڑائی اور دنیاوی مفادات کے حصول کے سوا کچھ نہیں۔ اور نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بھی اس کے خاتمے کا اعلان یہ کہہ کر فرمادیا کہ ”زمانہ گھوم گھما کر اپنی اصلی حالت میں آگیا ہے یعنی اب آئندہ مہینوں کی یہ ترتیب اسی طرح رہے گی جس طرح ابتدائے کائنات سے چلی آرہی ہے“۔
  2. 2 یعنی ایک مہینے کی حرمت توڑ کر اس کی جگہ دوسرے مہینے کو حرمت والا قرار دینے سے ان کا مقصد یہ ہوتا تھا کہ اللہ تعالٰی نے چار مہینے حرمت والے رکھے ہیں، ان کی گنتی پوری رہے۔ یعنی گنتی پوری کرنے میں اللہ کی موافقت کرتے تھے، لیکن اللہ نے قتال و جدال اور غارت گری سے جو منع کیا تھا، اس کی انہیں کوئی پرواہ نہ تھی، بلکہ انہیں ظالمانہ کاروائیوں کے لئے ہی وہ ادل بدل کرتے تھے۔

9:37 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:37 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:37

Al-Mukhtasar

37- بلاشبہ کسی حرمت والے مہینے کی حرمت مؤخر کر کے کسی غیر حرمت والے مہینے میں لے جانا اور اسے حرمت والا قرار دینا جیساکہ اہلِ عرب اسلام سے پہلے زمانۂ جاہلیت میں کرتے تھے، اللہ تعالیٰ سے کفر کرنے کے ساتھ مزید کفر ہے کہ انھوں نے حرمت والے مہینوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے حکم کا انکار کیا۔ اس طرح شیطان کافروں کے لیے ایک برے طریقے کو رواج دے کر انھیں اس کے ذریعے سے مزید گمراہ کرتاہے۔ کافر کسی سال حرمت والے مہینے کو حلال قرار دے لیتے اور اس کے بدلے کسی حلال مہینے کو حرمت والا قرار دیتے اور کسی سال اس کی حرمت باقی رکھتے۔ ان کا مقصد یہ ہوتا کہ اللہ کے حرمت والے مہینوں کی تعداد پوری ہو جائے، خواہ مقررہ مہینوں کے علاوہ کوئی اور مہینہ حرمت والا قرار دے کر ہی پوری کی جائے، چنانچہ وہ حرمت والے جس مہینے کو حلال قرار دیتے، اس کی جگہ کسی دوسرے حلال مہینے کو حرمت والا قرار دیتے۔ اس طرح وہ اللہ تعالیٰ کے حرام کیے ہوئے حرمت والے مہینوں کو حلال قرار دیتے اور اس کے حکم کی مخالفت کرتے۔ شیطان نے ان کے لیے برے اعمال خوشنما بنا دیے تو وہ ان پر عمل کرنے لگے اور انھی میں سے مہینوں کو آگے پیچھے کرنا بھی تھا۔ اللہ تعالیٰ کفر پر اصرار کرنے والے کافروں کو راہِ ہدایت کی توفیق نہیں دیتا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
31
مدینہ مصحف (604 صفحات)
193
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
193
نسخ مصحف (612 صفحات)
194
آیت 9:37 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:37 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:37 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 193 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 193 · نسخ مصحف (612 صفحات): 194.

آیت 9:37 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 31.

آیت 9:37 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:37: حروف کی تعداد 132، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:37 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:37 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,272 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:37 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:37 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play