مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:41 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 41 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1276، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 194 پر ہے۔

ٱنفِرُواْ خِفَافٗا وَثِقَالٗا وَجَٰهِدُواْ بِأَمۡوَٰلِكُمۡ وَأَنفُسِكُمۡ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِۚ ذَٰلِكُمۡ خَيۡرٞ لَّكُمۡ إِن كُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ

نکل کھڑے ہو جاؤ ہلکے پھلکے ہو تو بھی1 اور بھاری بھر کم ہو تو بھی، اور راه رب میں اپنی مال وجان سے جہاد کرو، یہی تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم میں علم ہو۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس کے مختلف مفہوم بیان کئے گئے ہیں مثلًا انفرادی طور پر یا اجتماعی طور پر خوشی سے یا ناخوشی سے غریب ہو یا امیر جوان ہو یا بوڑھا پیادہ ہو یا سوار عیال دار ہو یا اہل و عیال کے بغیر۔ وہ پیش قدمی کرنے والوں میں سے ہو یا پیچھے لشکر میں شامل۔ امام شوکانی فرماتے ہیں آیت کا حمل تمام معافی پر ہو سکتا ہے، اس لئے کہ آیت کے معنی یہ ہیں کہ 'تم کوچ کرو، چاہے نقل و حرکت تم پر بھاری ہو یا ہلکی'۔ اور اس مفہوم میں مذکورہ تمام مفاہیم آجاتے ہیں۔

9:41 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:41 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:41

Al-Mukhtasar

41- اے ایمان والو! اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے کوچ کرو، چاہے تنگی ہو یا آسانی، جوان ہو یا بوڑھے۔ اپنے مال و جان سے جہاد کرو، بلاشبہ یہ نکلنا اورمال وجان سے جہاد کرنا پیچھے بیٹھ رہنے اور مال و جان کی حفاظت کی فکر میں لگے رہنے کے مقابلے میں دنیا و آخرت کی زندگی میں بہت زیادہ نفع بخش ہے۔ اگر تم جانتے ہو تو جہاد کے شوقین بن جاؤ۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
194
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
193
نسخ مصحف (612 صفحات)
194
آیت 9:41 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:41 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:41 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 194 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 193 · نسخ مصحف (612 صفحات): 194.

آیت 9:41 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 9:41 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:41: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:41 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:41 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,276 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:41 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:41 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play