مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:40 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 40 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1275، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 193 پر ہے۔

إِلَّا تَنصُرُوهُ فَقَدۡ نَصَرَهُ ٱللَّهُ إِذۡ أَخۡرَجَهُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ ثَانِيَ ٱثۡنَيۡنِ إِذۡ هُمَا فِي ٱلۡغَارِ إِذۡ يَقُولُ لِصَٰحِبِهِۦ لَا تَحۡزَنۡ إِنَّ ٱللَّهَ مَعَنَاۖ فَأَنزَلَ ٱللَّهُ سَكِينَتَهُۥ عَلَيۡهِ وَأَيَّدَهُۥ بِجُنُودٖ لَّمۡ تَرَوۡهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ ٱلسُّفۡلَىٰۗ وَكَلِمَةُ ٱللَّهِ هِيَ ٱلۡعُلۡيَاۗ وَٱللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ

اگر تم ان (نبی صلی اللہ علیہ وسلم) کی مدد نہ کرو تو اللہ ہی نے ان کی مدد کی اس وقت جبکہ انہیں کافروں نے (دیس سے) نکال دیا تھا، دو میں سے دوسرا جبکہ وه دونوں غار میں تھے جب یہ اپنے ساتھی سے کہہ رہے تھے کہ غم نہ کر اللہ ہمارے ساتھ ہے1 ، پس جناب باری نے اپنی طرف سے تسکین اس پر نازل فرما کر ان لشکروں سے اس کی مدد کی جنہیں تم نے دیکھا ہی نہیں2، اس نے کافروں کی بات پست کر دی اور بلند وعزیز تو اللہ کا کلمہ3 ہی ہے، اللہ غالب ہے حکمت واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 جہاد سے پیچھے رہنے یا اس سے جان چھڑانے والوں سے کہا جا رہا ہے کہ اگر تم مدد نہیں کرو گے تو اللہ تعالٰی تمہاری مدد کا محتاج نہیں ہے۔ اللہ تعالٰی نے اپنے پیغمبر کی مدد اس وقت بھی کی جب اس نے غار میں پناہ لی تھی اور اپنے ساتھی (یعنی حضرت ابو بکر صدیق رضي الله عنه) سے کہا تھا ”غم نہ کر اللہ ہمارے ساتھ ہے“ اس کی تفصیل حدیث میں آئی ہے۔ ابو بکر صدیق (رضي الله عنه) فرماتے ہیں کہ جب ہم غار میں تھے تو میں نے نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) سے کہا اگر ان مشرکین نے (جو ہمارے تعاقب میں ہیں) اپنے قدموں پر نظر ڈالی تو یقینا ہمیں دیکھ لیں گے حضرت نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: ”يَا أَبَا بَكْرٍ! مَا ظَنُّكَ بِاثْنَينَ اللهُ ثَالِثُهُمَا“ (صحيح بخاري- تفسير سورة التوبة) ”اے ابو بکر! تمہارا ان دو کے بارے میں کیا خیال ہے جن کا تیسرا اللہ کی مدد اور اس کی نصرت جن کو شامل حال ہے“۔
  2. 2 یہ مدد کی وہ دو صورتیں بیان فرمائی ہیں جن سے اللہ کے رسول (صلى الله عليه وسلم) کی مدد فرمائی گئی۔ ایک سکینت، دوسری فرشتوں کی تائید۔
  3. 3 کافروں کے کلمے سے شرک اور کلمۃ اللہ سے توحید مراد ہے۔ جس طرح ایک حدیث میں بیان فرمایا گیا ہے۔ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) سے پوچھا گیا کہ ایک شخص بہادری کے جوہر دکھانے کے لئے لڑتا ہے، ایک قبائلی عصبیت و حمیت میں لڑتا ہے، ایک اور ریاکاری کے لئے لڑتا ہے۔ ان میں سے فی سبیل اللہ لڑنے والا کون ہے، آپ نے فرمایا ”جو اس لئے لڑتا ہے کہ اللہ کا کلمہ بلند ہو جائے، وہ فی سبیل اللہ ہے“۔ (صحيح بخاري، كتاب العلم ، باب من سأل وهو قائم - عالما جالسا ومسلم، كتاب الإمارة ، باب من قاتل لتكون كلمة الله هي العليا)

9:40 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:40 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:40

Al-Mukhtasar

40- اے ایمان والو! اگر تم نے اللہ کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کی مدد نہ کی اور ان کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کے لیے نہ نکلے تو کیا ہو گا! اس سے پہلے جب مشرکوں نے نبی صلى اللہ عليہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کو مکہ سے نکالا تو اللہ تعالیٰ نے ان کی مدد کی جبکہ تم ان کے ساتھ نہیں تھے۔ وہ دونوں غار میں کافروں سے چھپے ہوئے تھے جو انھیں تلاش کر رہے تھے۔ ان کے ساتھ کوئی تیسرا فرد نہیں تھا۔ جب ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اس بات سے ڈر رہے تھے کہ دشمن آپ صلى اللہ عليہ وسلم کو پکڑ نہ لیں تو رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم اپنے صحابی ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے کہہ رہے تھے: غم نہ کر، بلاشبہ اللہ اپنی تائید اور نصرت کے ذریعے سے ہمارے ساتھ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کے دل پر اطمینان اور سکون نازل فرمایا اور آپ کی تائید کے لیے فرشتوں کے ایسے لشکر آپ پر اتارے جو تمھیں دکھائی نہیں دیتے تھے۔ اور کافروں کی بات پست کر دی اور اللہ کا کلمہ بلند و بالا ہے کیونکہ اس نے اسلام کو غلبہ دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنی ذات، طاقت اور سلطنت میں سب پر غالب ہے۔ اسے کوئی مغلوب نہیں کر سکتا۔ وہ اپنی تدبیر، تقدیر اور شریعت میں کمال حکمت والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
43
مدینہ مصحف (604 صفحات)
193
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
193
نسخ مصحف (612 صفحات)
194
آیت 9:40 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:40 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:40 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 193 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 193 · نسخ مصحف (612 صفحات): 194.

آیت 9:40 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 43.

آیت 9:40 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:40: حروف کی تعداد 175، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:40 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:40 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,275 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:40 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:40 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play