مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:42 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 42 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1277، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 194 پر ہے۔

لَوۡ كَانَ عَرَضٗا قَرِيبٗا وَسَفَرٗا قَاصِدٗا لَّٱتَّبَعُوكَ وَلَٰكِنۢ بَعُدَتۡ عَلَيۡهِمُ ٱلشُّقَّةُۚ وَسَيَحۡلِفُونَ بِٱللَّهِ لَوِ ٱسۡتَطَعۡنَا لَخَرَجۡنَا مَعَكُمۡ يُهۡلِكُونَ أَنفُسَهُمۡ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ إِنَّهُمۡ لَكَٰذِبُونَ

اگر جلد وصول ہونے واﻻ مال واسباب ہوتا1 اور ہلکا سفر ہوتا تو یہ ضرور آپ کے پیچھے ہو لیتے2 لیکن ان پر تو دوری اور دراز کی مشکل پڑ گئی۔ اب تو یہ اللہ کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہم میں قوت وطاقت ہوتی تو ہم یقیناً آپ کے ساتھ نکلتے، یہ اپنی جانوں کو خود ہی ہلاکت میں ڈال رہے ہیں3 ان کے جھوٹا ہونے کا سچا علم اللہ کو ہے۔

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یہاں سے ان لوگوں کا بیان شروع ہو رہا ہے جنہوں نے عذر اور معذرت کر کے نبی (صلى الله عليه وسلم) سے اجازت لے لی تھی دراں حالانکہ ان کے پاس حقیقت میں کوئی عذر نہیں تھا۔ ”عَرَضٌ“ سے مراد جو دنیاوی منافع سامنے آئیں مطلب ہے مال غنیمت۔
  2. 2 یعنی آپ (صلى الله عليه وسلم) کے ساتھ شریک جہاد ہوتے۔ لیکن سفر کی دوری نے انہیں حیلے تراشنے پر مجبور کر دیا۔
  3. 3 یعنی جھوٹی قسمیں کھا کر۔ کیونکہ جھوٹی قسم کھانا گناہ کبیرہ ہے۔

9:42 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:42 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:42

Al-Mukhtasar

42- اے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم )! اگر آپ ان منافقوں کو، جو پیچھے رہنے کی اجازت مانگ رہے ہیں، آسان مالِ غنیمت اور ایسے سفر کی دعوت دیں جس میں مشقت نہ ہو تو وہ ضرور آپ کے ساتھ چلیں۔ لیکن جس مسافت کو طے کر کے دشمن تک پہنچنے کے لیے آپ نے انھیں بلایا ہے، وہ انھیں بہت دور معلوم ہوئی تو وہ پیچھے رہ گئے۔ اب جب آپ ان کی طرف واپس جائیں گے تو جنگ میں شامل نہ ہونے والے منافق قسمیں کھا کر آپ سے کہیں گے: اگر ہم آپ کے ساتھ جہاد کے لیے نکل سکتے تو ضرور نکلتے۔ وہ پیچھے رہنے اور جھوٹی قسمیں کھانے کے باعث اللہ کے عذاب کے لیے خود کو پیش کر کے اپنے آپ کو ہلاک کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ ان کا دعویٰ جھوٹا ہے اور وہ اپنی ان قسموں میں بھی جھوٹے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
194
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
194
نسخ مصحف (612 صفحات)
195
آیت 9:42 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:42 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:42 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 194 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 194 · نسخ مصحف (612 صفحات): 195.

آیت 9:42 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 9:42 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:42: حروف کی تعداد 112، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:42 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:42 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,277 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:42 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:42 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play