مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:47 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 47 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1282، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 194 پر ہے۔

لَوۡ خَرَجُواْ فِيكُم مَّا زَادُوكُمۡ إِلَّا خَبَالٗا وَلَأَوۡضَعُواْ خِلَٰلَكُمۡ يَبۡغُونَكُمُ ٱلۡفِتۡنَةَ وَفِيكُمۡ سَمَّٰعُونَ لَهُمۡۗ وَٱللَّهُ عَلِيمُۢ بِٱلظَّٰلِمِينَ

اگر یہ تم میں مل کر نکلتے بھی تو تمہارے لئے سوائے فساد کے اور کوئی چیز نہ بڑھاتے1 بلکہ تمہارے درمیان خوب گھوڑے دوڑا دیتے اور تم میں فتنے ڈالنے کی تلاش میں رہتے2 ان کے ماننے والے خود تم میں موجود ہیں3، اور اللہ ان ﻇالموں کو خوب جانتا ہے۔

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یہ منافقین اگر اسلامی لشکر کے ساتھ شریک ہوتے تو غلط رائے اور مشورے دے کر مسلمانوں میں انتشار ہی کا باعث بنتے۔
  2. 2 إِيضَاعٌ کے معنی ہوتے ہیں، اپنی سواری کو تیزی سے دوڑانا۔ مطلب یہ کہ چغل خوری وغیرہ کے ذریعے سے تمہارے اندر فتنہ برپا کرنے میں وہ کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کرتے اور فتنے سے مطلب اتحاد کو پارہ پارہ کر دینا اور ان کے مابین باہمی عداوت و نفرت پیدا کر دینا ہے۔
  3. 3 اس سے معلوم ہوتا ہے کہ منافقین کی جاسوسی کرنے والے کچھ لوگ مومنین کے ساتھ بھی لشکر میں موجود تھے جو منافقین کو مسلمانوں کی خبریں پہنچایا کرتے تھے۔

9:47 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:47 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:47

Al-Mukhtasar

چونکہ ان کا پیچھے رہنا مومنوں کے لیے غم کا باعث تھا، لہٰذا اللہ تعالیٰ نے انھیں تسلی دی کہ ان لوگوں کا نکلنا پیچھے رہنے سے زیادہ نقصان دہ تھا، چنانچہ فرمایا:

47- اس میں بھی خیرتھی کہ یہ منافق تمھارے ساتھ نہیں نکلے۔ اگر وہ تمھارے ساتھ نکلتے تو مسلمانوں کے حوصلے پست کر کے اور شبہات پیدا کر کے سوائے خرابی ڈالنے کے کچھ نہ کرتے۔ وہ تیزی سے غلط باتیں پھیلا کر تمھاری صفوں میں انتشار پیدا کر دیتے۔ اے مومنو! تم میں سے بعض ایسے ہیں جو ان کا پھیلایا ہوا جھوٹ بڑی توجہ سے سنتے اور اسے صحیح مان کر آگے نشر کر دیتے ہیں اور یوں تمھارے درمیان اختلاف پیدا ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان ظالم منافقوں کو خوب جانتا ہے جو مسلمانوں میں شکوک و شبہات پھیلاتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
194
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
194
نسخ مصحف (612 صفحات)
195
آیت 9:47 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:47 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:47 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 194 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 194 · نسخ مصحف (612 صفحات): 195.

آیت 9:47 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 9:47 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:47: حروف کی تعداد 83، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:47 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:47 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,282 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:47 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:47 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play