سورۃ التوبہ 9:48 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 48 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1283، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 195 پر ہے۔
لَقَدِ ٱبۡتَغَوُاْ ٱلۡفِتۡنَةَ مِن قَبۡلُ وَقَلَّبُواْ لَكَ ٱلۡأُمُورَ حَتَّىٰ جَآءَ ٱلۡحَقُّ وَظَهَرَ أَمۡرُ ٱللَّهِ وَهُمۡ كَٰرِهُونَ
یہ تو اس سے پہلے بھی فتنے کی تلاش کرتے رہے ہیں اور تیرے لئے کاموں کو الٹ پلٹ کرتے رہے ہیں، یہاں تک کہ حق آپہنچا اور اللہ کا حکم غالب آگیا1 باوجودیکہ وه ناخوشی میں ہی رہے۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 اس لئے اس نے گزشتہ اور آئندہ امور کی تمہیں اطلاع دے دی ہے اور یہ بھی بتلا دیا ہے کہ یہ منافقین جو ساتھ نہیں گئے، تو تمہارے حق میں اچھا ہوا، اگر یہ جاتے تو یہ یہ خرابیاں ان کی وجہ سے پیدا ہوتیں۔
- 2 یعنی یہ منافقین تو، جب سے آپ مدینہ میں آئے ہیں، آپ کے خلاف فتنے تلاش کرنے اور معاملات کو بگاڑنے میں سرگرم رہے ہیں۔ حتیٰ کے بدر میں اللہ تعالٰی نے آپ کو فتح و غلبہ عطا فرما دیا، جو ان کے لئے بہت ہی ناگوار تھا، اسی طرح جنگ احد کے موقعے پر بھی ان منافقین نے راستے سے ہی واپس ہو کر مشکلات پیدا کرنے کی اور اس کے بعد بھی ہر موقعے پر بگاڑ کی کوشش کرتے رہے۔ حتیٰ کہ مکہ فتح ہوگیا اور اکثر عرب مسلمان ہوگئے جس پر کف حسرت و افسوس مل رہے ہیں۔
9:48 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:48
Al-Mukhtasar
48- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان منافقوں نے تو غزوۂ تبوک سے پہلے بھی مومنوں میں پھوٹ ڈالنے اور شر پھیلا کر ان کا اتحاد و اتفاق پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی اور مختلف طریقوں اور حیلے بہانوں سے آپ کے معاملات میں گڑبڑ کرنے کی ہر تدبیر کی تاکہ ان کی چالاکیاں آپ کے جہادی عزم پر اثر انداز ہوں حتی کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت و تائید آپ کے پاس آگئی اور اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کو عزت دی اور اپنے دشمنوں کو مغلوب کر دیا، حالانکہ وہ تمھارا یہ غلبہ ناپسند کرتے تھے کیونکہ وہ باطل کے حق پر غالب آنے کے خواہش مند تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 10
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 195
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 195
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 196
آیت 9:48 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:48 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 10.
آیت 9:48 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 195 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 195 · نسخ مصحف (612 صفحات): 196.
آیت 9:48 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 9:48 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:48: حروف کی تعداد 63، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:48 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:48 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,283 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:48 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:48 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔