سورۃ التوبہ 9:49 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 49 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1284، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 195 پر ہے۔
وَمِنۡهُم مَّن يَقُولُ ٱئۡذَن لِّي وَلَا تَفۡتِنِّيٓۚ أَلَا فِي ٱلۡفِتۡنَةِ سَقَطُواْۗ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةُۢ بِٱلۡكَٰفِرِينَ
ان میں سے کوئی تو کہتا ہے مجھے اجازت دیجئے مجھے فتنے میں نہ ڈالیئے، آگاه رہو وه تو فتنے میں پڑ چکے ہیں اور یقیناً دوزخ کافروں کو گھیر لینے والی ہے۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 ”مجھے فتنے میں نہ ڈالیے“ کا ایک مطلب یہ ہے کہ اگر مجھے اجازت نہیں دیں گے تو مجھے بغیر اجازت رکنے پر سخت گناہ ہوگا، اس اعتبار سے فتنہ، گناہ کے معنی میں ہوگا۔ یعنی مجھے گناہ میں نہ ڈالیے، دوسرا مطلب فتنے کا، ہلاکت ہے یعنی مجھے ساتھ لیجاکر ہلاکت میں نہ ڈالیں۔ کہا جاتا ہے کہ جد ابن قیس نے عرض کیا مجھے ساتھ نہ لے جائیں، روم کی عورتوں کو دیکھ کر میں صبر نہ کر سکوں گا۔ اس پر نبی (صلى الله عليه وسلم) نے رخ پھیر لیا اور اجازت دے دی۔ بعد میں یہ آیت نازل ہوئی۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا ”فتنے میں جو گزر چکے ہیں“ یعنی جہاد سے پیچھے رہنا اور اس سے گریز کرنا، بجائے خود ایک فتنہ اور سخت گناہ کا کام ہے جس میں یہ ملوث ہی ہیں۔ اور مرنے کے بعد جہنم ان کو گھیر لینے والی ہے، جس سے فرار کا کوئی راستہ ان کے لئے نہیں ہوگا۔
9:49 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:49
Al-Mukhtasar
49- منافقوں میں سے وہ شخص بھی ہے جو بیہودہ اور خود ساختہ عذر تراش کر آپ سے کہتا ہے: اللہ کے رسول! مجھے جہاد سے پیچھے رہنے کی اجازت دے دیں اور مجھے اپنے ساتھ نکلنے پر مجبور نہ کریں تاکہ میں رومی دشمنوں کی عورتیں دیکھ کر ان کی وجہ سے کسی فتنے میں پڑ کر کوئی گناہ نہ کر بیٹھوں۔ آگاہ رہو! وہ تو اس سے بھی بڑے فتنے میں پڑ چکے ہیں اور وہ ہے نفاق اور پیچھے رہنے کا فتنہ۔ بلاشبہ جہنم قیامت کے دن کافروں کو ضرور گھیرے ہوگی، اس سے ان کا کوئی فرد نہیں بچ پائے گا اور نہ اس سے بھاگ نکلنے کے لیے انھیں کوئی جگہ ملے گی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 10
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 195
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 195
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 196
آیت 9:49 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:49 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 10.
آیت 9:49 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 195 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 195 · نسخ مصحف (612 صفحات): 196.
آیت 9:49 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 9:49 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:49: حروف کی تعداد 62، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:49 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:49 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,284 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:49 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:49 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔