مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:55 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 55 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1290، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 196 پر ہے۔

فَلَا تُعۡجِبۡكَ أَمۡوَٰلُهُمۡ وَلَآ أَوۡلَٰدُهُمۡۚ إِنَّمَا يُرِيدُ ٱللَّهُ لِيُعَذِّبَهُم بِهَا فِي ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا وَتَزۡهَقَ أَنفُسُهُمۡ وَهُمۡ كَٰفِرُونَ

پس آپ کو ان کے مال واوﻻد تعجب میں نہ ڈال دیں1 ۔ اللہ کی چاہت یہی ہے کہ اس سے انہیں دنیا کی زندگی میں ہی سزا دے2 اور ان کے کفر ہی کی حالت میں ان کی جانیں نکل جائیں۔3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 اس لئے کہ یہ سب بطور آزمائش ہے، جس طرح فرمایا: «وَلا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِنْهُمْ زَهْرَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا لِنَفْتِنَهُمْ فِيهِ» ( طه ۔131) ”اور کئی طرح کے لوگوں کو جو ہم نے دنیا زندگی میں آرائش کی چیزوں سے بہرہ مند کیا ہے، تاکہ ان کی آزمائش کریں، ان پر نگاہ نہ کرنا، اور فرمایا: «أَيَحْسَبُونَ أَنَّمَا نُمِدُّهُمْ بِهِ مِنْ مَالٍ وَبَنِينَ، نُسَارِعُ لَهُمْ فِي الْخَيْرَاتِ بَلْ لا يَشْعُرُونَ» ( المؤمنون. 55-56) ”کیا لوگ خیال کرتے ہیں کہ ہم جو دنیا میں ان کو مال اور بیٹوں سے مدد دیتے ہیں،(تو اس سے) ان کی بھلائی میں ہم جلدی کر رہے ہیں؟ (نہیں) بلکہ یہ سمجھتے نہیں“۔
  2. 2 امام ابن کثیر اور امام ابن جریر طبری نے اس سے زکٰوۃ اور نفاق فی سبیل اللہ مراد لیا ہے۔ یعنی ان منافقین سے زکٰوۃ و صدقات تو (جو وہ مسلمان ظاہر کرنے کے لئے دیتے ہیں) دنیا میں قبول کر لئے جائیں تاکہ اسی طریقے سے ان کو مالی مار بھی دنیا میں دی جائے۔
  3. 3 تاہم ان کی موت کفر ہی کی حالت میں آئے گی۔ اس لئے کہ وہ اللہ کے پیغمبر کو صدق دل سے ماننے کے لئے تیار نہیں اور اپنے کفر و نفاق پر ہی بدستور قائم و مصر ہیں۔

9:55 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:55 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:55

Al-Mukhtasar

55- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ کو منافقوں کے مال اور اولاد تعجب میں نہ ڈال دیں اور نہ آپ انھیں ان کے حق میں اچھا سمجھیں۔ ان کے مالوں اور اولاد کا انجام نہایت برا ہے۔ اس مال و اولاد کے حصول کے لیے ان کی کوشش اور تگ و دو کو اللہ تعالیٰ ان کے لیے عذاب بنا دے گا اور اس سلسلے میں انھیں موت تک مصائب میں مبتلا رکھے گا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ان کی روحیں حالتِ کفر میں قبض کرے گا، پھر انھیں ہمیشہ کے لیے جہنم کے سب سے نچلے طبقے میں عذاب دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
196
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
196
نسخ مصحف (612 صفحات)
197
آیت 9:55 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:55 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:55 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 196 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 196 · نسخ مصحف (612 صفحات): 197.

آیت 9:55 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 9:55 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:55: حروف کی تعداد 78، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:55 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:55 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,290 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:55 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:55 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play