سورۃ التوبہ 9:61 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 61 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1296، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 196 پر ہے۔
وَمِنۡهُمُ ٱلَّذِينَ يُؤۡذُونَ ٱلنَّبِيَّ وَيَقُولُونَ هُوَ أُذُنٞۚ قُلۡ أُذُنُ خَيۡرٖ لَّكُمۡ يُؤۡمِنُ بِٱللَّهِ وَيُؤۡمِنُ لِلۡمُؤۡمِنِينَ وَرَحۡمَةٞ لِّلَّذِينَ ءَامَنُواْ مِنكُمۡۚ وَٱلَّذِينَ يُؤۡذُونَ رَسُولَ ٱللَّهِ لَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ
ان میں سے وه بھی ہیں جو پیغمبر کو ایذا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کان کا کچا ہے، آپ کہہ دیجئے کہ وه کان تمہارے بھلے کے لئے ہے1 وه اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور مسلمانوں کی بات کا یقین کرتا ہے اور تم میں سے جو اہل ایمان ہیں یہ ان کے لئے رحمت ہے، رسول اللہ ﴿صلی اللہ علیہ وسلم﴾ کو جو لوگ ایذا دیتے ہیں ان کے لئے دکھ کی مار ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہاں سے پھر منافقین کا ذکر ہو رہا ہے نبی (صلى الله عليه وسلم) کے خلاف ایک ہرزہ سرائی انہوں نے یہ کی کہ یہ کان کا کچا (ہلکا) ہے، مطلب ہے کہ یہ ہر ایک بات سن لیتا ہے (یہ گویا آپ صلى الله عليه وسلم کے حلم و کرم اور عفو و صفع کی صفت سے ان کو دھوکہ ہوا) اللہ نے فرمایا کہ نہیں، ہمارا پیغمبر شر و فساد کی کوئی بات نہیں سنتا جو بھی سنتا ہے تمہارے لئے اس میں خیر اور بھلائی ہے۔
9:61 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:61
Al-Mukhtasar
61- منافقوں میں سے کچھ لوگ اللہ کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کو باتوں باتوں میں اذیت دیتے ہیں۔ جب وہ رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کی نرم مزاجی اور بردباری کا مشاہدہ کرتے تو کہتے: وہ ہر ایک کی بات سنتے اور اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ حق اور باطل کے درمیان تمیز نہیں کرتے۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: بلاشبہ رسول صرف خیر کی بات سنتا ہے۔ وہ اللہ تعالیٰ کی تصدیق کرتا ہے اور جو سچے مومن اس کو خبر دیتے ہیں، اس پر یقین کرتا ہے اور ان پر رحم کرتا ہے، کیونکہ اس کی بعثت اس پر ایمان لانے والوں کے لیے رحمت ہے اور جو لوگ اسے کسی طرح بھی اذیت دیتے ہیں، ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 10
- الفاظ کی تعداد
- 26
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 196
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 196
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 197
آیت 9:61 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:61 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 10.
آیت 9:61 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 196 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 196 · نسخ مصحف (612 صفحات): 197.
آیت 9:61 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 26.
آیت 9:61 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:61: حروف کی تعداد 115، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:61 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:61 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,296 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:61 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:61 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔