مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:93 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 93 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1328، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 201 پر ہے۔

۞ إِنَّمَا ٱلسَّبِيلُ عَلَى ٱلَّذِينَ يَسۡتَـٔۡذِنُونَكَ وَهُمۡ أَغۡنِيَآءُۚ رَضُواْ بِأَن يَكُونُواْ مَعَ ٱلۡخَوَالِفِ وَطَبَعَ ٱللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمۡ فَهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ

بیشک انہیں لوگوں پر راه الزام ہے جو باوجود دولتمند ہونے کے آپ سے اجازت طلب کرتے ہیں۔ یہ خانہ نشین عورتوں کا ساتھ دینے پر خوش ہیں اور ان کے دلوں پر مہر خداوندی لگ چکی ہے جس سے وه محض بے علم ہو گئے ہیں۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ منافقین ہیں جن کا تذکرہ آیت 86، 87 میں گزرا۔ یہاں دوبارہ ان کا ذکر مخلص مسلمانوں کے مقابلے میں ہوا ہے کہ ”تَتَبَيَّنُ الأَشْيَاءُ بِأَضْدَادِهَا“ یعنی چیزیں اپنی ضد سے پہچانی جاتی ہیں۔ خَوَالِفُ، خَالِفَةٌ ُ (پیچھے رہنے والے) مرد عورتیں، بچے معذور اور شدید بیمار اور بوڑھے ہیں جو جنگ میں شرکت سے معذور ہیں۔ لا يَعْلَمُونَ کا مطلب ہے وہ نہیں جانتے کہ پیچھے رہنا کتنا بڑا جرم ہے، ورنہ شاید وہ رسول (صلى الله عليه وسلم) سے پیچھے نہ رہتے۔

9:93 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:93 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:93

Al-Mukhtasar

93- جہاں ان لوگوں کا ذکر کیا جن کا عذر قبول ہے اور انھیں کوئی سزا نہیں ملے گی تو ساتھ ہی ان لوگوں کا ذکر کیا جو سزا کے مستحق ہیں اور ان کا مؤاخذہ ہوگا، چنانچہ فرمایا: اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! سزا تو ان لوگوں کو ملے گی اور مؤاخذہ تو ان کا ہوگا جو قدرت و طاقت اور تیاری کے لیے وسائل موجود ہونے کے باوجود جہاد سے پیچھے رہنے کے لیے آپ سے اجازت طلب کرتے ہیں۔ انھوں نے اپنے لیے یہ ذلت اور رسوائی پسند کی کہ وہ خانہ نشین عورتوں کے ساتھ گھروں میں ٹھہر گئے۔ ان کے دلوں پر اللہ تعالیٰ نے مہر لگا دی، لہٰذا کوئی وعظ بھی ان پر اثر نہیں کرتا۔ اس مہر کی وجہ سے وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ ان کی بہتری کس چیز میں ہے کہ وہ اسے اختیار کر سکیں اور نہ انھیں یہ علم ہے کہ ان کا نقصان کس میں ہے کہ وہ اس سے بچ سکیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
201
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
201
نسخ مصحف (612 صفحات)
202
آیت 9:93 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:93 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 9:93 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 201 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 201 · نسخ مصحف (612 صفحات): 202.

آیت 9:93 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 9:93 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:93: حروف کی تعداد 86، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:93 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:93 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,328 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:93 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:93 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play