سورۃ التوبہ 9:94 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 94 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1329، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 202 پر ہے۔
يَعۡتَذِرُونَ إِلَيۡكُمۡ إِذَا رَجَعۡتُمۡ إِلَيۡهِمۡۚ قُل لَّا تَعۡتَذِرُواْ لَن نُّؤۡمِنَ لَكُمۡ قَدۡ نَبَّأَنَا ٱللَّهُ مِنۡ أَخۡبَارِكُمۡۚ وَسَيَرَى ٱللَّهُ عَمَلَكُمۡ وَرَسُولُهُۥ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَىٰ عَٰلِمِ ٱلۡغَيۡبِ وَٱلشَّهَٰدَةِ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
یہ لوگ تمہارے سامنے عذر پیش کریں گے جب تم ان کے پاس واپس جاؤ گے۔ آپ کہہ دیجئے کہ یہ عذر پیش مت کرو ہم کبھی تم کو سچا نہ سمجھیں گے، اللہ تعالیٰ ہم کو تمہاری خبر دے چکا ہے اور آئنده بھی اللہ اور اس کا رسول تمہاری کارگزاری دیکھ لیں گے پھر ایسے کے پاس لوٹائے جاؤ گے جو پوشیده اور ﻇاہر سب کا جاننے واﻻ ہے پھر وه تم کو بتادے گا جو کچھ تم کرتے تھے۔
9:94 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:94
Al-Mukhtasar
94- جہاد سے پیچھے رہ جانے والے منافق مسلمانوں کی جہاد سے واپسی پر ان کے سامنے کئی لولے لنگڑے عذر پیش کریں گے۔ اور اللہ تعالیٰ اپنے نبی صلى اللہ عليہ وسلم اور اہلِ ایمان کو متوجہ کر رہا ہے کہ تمھیں ان کو جواب دینا ہے: جھوٹے عذر پیش نہ کرو۔ جو عذر تم ہمیں بتا رہے ہو، ہمیں تمھاری ان باتوں پر یقین نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں تمھارے دلوں کی بات بتا دی ہے۔ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول دیکھیں گے کہ آیا تم جلد توبہ کرتے ہو یا اپنے نفاق پر قائم رہتے ہو؟ اگر توبہ کرو گے تو اللہ تعالیٰ تمھاری توبہ قبول کرے گا، پھر تمھیں اللہ ہی کی طرف لوٹایا جانا ہے جو ہر چیز کو جانتا ہے۔ وہ تمھیں بتائے گا کہ تم کیا کرتے تھے اور تمھیں ان اعمال کا بدلہ بھی دے گا، لہٰذا توبہ اور نیک اعمال کرنے میں جلدی کرو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 30
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 202
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 202
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 203
آیت 9:94 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:94 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 9:94 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 202 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 202 · نسخ مصحف (612 صفحات): 203.
آیت 9:94 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 30.
آیت 9:94 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:94: حروف کی تعداد 130، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:94 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:94 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,329 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:94 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:94 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔